بلو چستان میں انسر جنسی سی پیک کو کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ : پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کوگوادر سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔ یہ فیصلہ بلوچستان میں جاری انسرجنسی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر میں کیاگیا۔اس فیصلے کو پاکستان اور چین نے حتمی شکل دیتے ہوئے سی پیک کے مرکزکوگوادر سے کراچی کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔اس سلسلے میں کراچی بندرگاہ کو ترقی دینے پر اتفاق کیاگیا۔ وزیراعظم عمران خان نے چین کی کراچی بندرگاہ کی 3.5 بلین ڈالرکے منصوبے کو “گیم چینجر” قرار دیاہے۔یہ انکشاف ٹوکیو سے شائع ہونے والے اخبار “نکی ایشیا” نے کیا۔ اس اسٹوری کا عنوان ” سی پیک گوادر سے کراچی منتقل ” تھا۔ “نکی ایشیا”دنیا کا سب سے بڑا مالیاتی اخبار ہے۔

ستر کی دھائی چار یار اور بلوچ قوم پرستی کی سیاست کا باب

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

بلوچ قوم پرستی کی تاریخ میں مشہور چو یاری کا آخری رکن بھی اس دنیا سے چلا گیاانیس سو انتیس کو بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں سردار رسول بخش مینگل کے ہاں پیدا ہونے والے سردار عطاء اللہ خان مینگل بیانوے برس کی عمر میں کراچی کے نجی ہسپتال میں ایک ہفتے زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔

آزادی نیوز کی خبر پر ایکشن، 5 چینی فشنگ ٹرالرز کو تحویل میں لیا گیا

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ : آزادی نیوز کی خبر پر کوسٹل اتھارٹی کے حکام حرکت میں آگئے۔ گوادر میں کاروائی کرکے پانچ چینی فشنگ ٹرالرز کو تحویل میں لیا ۔ جو غیرقانونی طورپر بلوچستان کی سمندری حدود میں مچھلی کا شکار کررہے تھے۔

گوادر، چین کے سینکڑوں ٹرالروں کی موجودگی اور بڑے پیمانے پر سمندری حیات کی نسل کشی کا انکشاف

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ (آصف)سینکڑوں چائینیز ٹرالرز کا گوادر کے قریب سمندر میں سمندری حیات کی نسل کشی میں مصروف ہونے کا انکشاف ،آزادی نیوز کو مقامی گیروں کی جانب سے ملنے والی ویڈیو کے مطابق یہ جہاز مچھلیوں کے شکار کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ چائینیز جہاز فیکٹری شپ کہلاتے ہیں جن کے اندر مچھلیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے باقاعدہ پروسینگ یونٹس ہوتے ہیں۔

ماہی گیری کی اجازت،چینی جہاز بلوچستان پہنچ گئے، فشر فوک فورم کا احتجاجی تحریک کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان اور سندھ کی سمندری حدود میں ماہی گیری کے لائسنس دیئے جانے اور چین سے 18 سے 20 جہاز کے قریب بلوچستان اور سندھ کے سمندر پہنچ جانے کی خبر آنے کے بعد فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی نے منیجر ایف سی ایس شوکت حسین کو نوٹس جاری کرکے سات یوم کے اندر پانچ سوالات کے جواب طلب کرلئے۔دوسری طرف پاکستان فشرفوک فورم کی جانب سے ڈیپ سی ٹرالرز کے خلاف مرحلہ وار تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

پلی بارگین

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

ایڈمرل منصور الحق پاکستان نیوی کے سربراہ تھے، وہ 10 نومبر 1994ء سے یکم مئی 1997ء تک نیول چیف رہے، منصور الحق پر ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریباً 300 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگا، میاں نواز شریف نے یکم مئی 1997ء کو انھیں نوکری سے

چین نے تاریخی سلک روٹ بحال کردیا، کارگوٹرین تہران پہنچ گئی ،اقتصادی راہداری کو خطرہ

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: چینی ترکستان سے ایران روانہ ہونے والی کارگو ٹرین پیر کی صبح تہران پہنچ گئی۔ تہران کے ریلوے اسٹیشن پرایرانی ریلوے کے صدر اور نائب وزیر ٹرانسپورٹ نے ٹرین کا والہانہ استقبال کیا۔