|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2016

یمن میں اغوا ہونے و الے ایک آسٹریلوی فٹبال کوچ کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے اغواکاروں نے آسٹریلوی حکومت سے ان کی بازیابی کے لیے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی اس ویڈیو میں 56 سالہ کریگ بروس مک ایلسٹر نے بتایا کہ انھیں ایک نامعلوم گروہ نے اغوا کیا ہے۔ بدھ کے روز آسٹریلیا نے کہا تھا کہ وہ اپنے ایک شہری کے اغوا ہونے سے باخبر ہیں۔ کریگ بروس مک ایلسٹر کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ صنعا میں یوتھ فٹبال ٹیم کی کوچنگ کرنے کے لیے یمن میں چھ سال سے مقیم تھے۔ 24 سکینڈ کی ویڈیو میں مک ایلسٹر کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور انھیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’مجھے یہاں ایک گورپ نے اغوا کیا ہے۔‘ وہ کہہ رہے ہیں کہ ’آسٹریلوی حکومت وہ پیسہ بھیج دے جس کا انھوں نے مطالبہ کیا ہے۔‘ twitt تاہم تاوان کی رقم کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے اور کسی بھی گورپ کی جانب سے تاحال اغوا کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی نہیں کیا گیا ہے۔ یمن میں غیر ملکیوں کو اغوا کیے جانے کے واقعات تواتر سے سامنے آتے رہتے ہیں۔ خیال رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں اور یمنی صدر منصور ہادی کی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اب تک یمن میں جاری جنگ کے نتیجے میں تقریباً سات ہزار افراد مارے جا چکے ہیں جن میں زیاد تعداد عام شہریوں کی ہے۔