|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2016

اوتھل:وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بلوچستان کو ترقی یافتہ صوبہ دیکھنا چاہتے ہیں ہماری حکومت کو الٹی آف ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ سی پیک ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اس سے بلوچستان کو بھی بہت فائدہ ہوگا اس منصوبے بے میں شامل ہونے کے لئے ہیومن رسورسزکی ضرورت پڑے گی اس کے لئے پہلے ہی سے تیاری کرنی پڑے گی ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت پیٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان نے لسبیلہ یونیورسٹی میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی کے قیام کے لئے جام آف لسبیلہ مرحوم جام میر محمد یوسف اور سابق گورنر بلوچستان اویس احمد غنی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ان کی کاوشوں سے لسبیلہ ٹیکسٹائل مل کو ختم کرکے اس کو لسبیلہ یونیورسٹی میں تبدیل کردیا اس وقت جس عمارت میں یونیورسٹی قائم کی گئی تھی اس میں تعلیم کے حصول میں کافی مشکلات پیش آرہی تھی لیکن آج لسبیلہ یونیورسٹی کا نام دنیا بھر میں ایک مثالی ہے انہوں نے کہا کہ طلباء اپنی تعلیم پر توجہ دیں یونیورسٹیوں میں سیاسی سرگرمیاں نہیں ہونی چاہیے ۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بلوچستان مین اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کرنے اور کوالٹی ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم سے جن طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں وہ ان لیپ ٹاپ سے فائدہ اٹھا کر اپنی تعلیم میں بہتری لاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں اور ڈگری صرف ملازمت کے حصول کے لئے حاصل نہیں کی جاتی ۔ آپ لوگ محنت کریں روزگار آپ کو خود ہی ڈھونڈ لے گا ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء فیلڈ میں جا کر بھی تعلیم میں بہتری لاسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سات سو کلومیٹر ساحلی پٹی سے بھی فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ میرین سائنسز کے طلباء اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور اچھی ایجوکیشن ہوگی تو آپ لوگون کی خود ہی مانگ بڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک آنے میں ابھی کافی وقت باقی ہے اس کے لیئے ہیومن ریسورس کی ضرورت پڑے گی اس کے لئے فنی تعلیم کی سخت ضرورت ہے ۔ سی پیک بلوچستان سے گزر رہا ہے تو ہمیں چاہیے کہ ہم اس سے فائدہ اٹھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سی پیک سے بڑی وابستگیاں جوڑے ہوئے ہیں اس میں ہر ملک دلچسپی لینا چاہا رہا ہے سی پیک سے بلوچستان کو بہت فائدہ ہوگا ۔ گوادر میں ایک بہت بڑا ٹریڈ زون بنے گا اس سے پورے ملک کو فائدہ پہنچے گا ۔