|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2017

لاہور:وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ جن قوتوں نے ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی وہی نواز شریف کے پیچھے ہیں اور وہ سپر یم کورٹ کا کندھا استعمال کر نا چاہتی ہے ‘فوجی عدالتوں سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہوں۔ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ جن قوتوں نے ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی وہی نواز شریف کے پیچھے ہیں ۔یہ طاقت سپریم کورٹ کا کندھا استعمال کرنا چاہتی ہیں اسی قوت نے نواز شریف کو جلاوطنی کی سزا دی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ قوتیں عمران خان کے ذریعے نواز شریف کے پیچھے ہیں۔فوجی عدالتوں سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہوں جبکہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ردعمل میں کہا کہ پانامہ کے پیچھے سب سے بڑا ہاتھ قدرت کا ہے۔ان کے پاس دفاع کیلئے جواب نہیں ہے۔