|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2015

 کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے قتل کے مجرم کے 19 مارچ کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 7 سالہ عمیر کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے مجرم شقفت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے جسے سینٹرل جیل میں 19 مارچ کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ واضح رہے کہ مجرم شفقت حسین نے 1997 میں 6 سالہ عمیر کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا جسے انسداد دہشت گردی عدالت نے 2004 میں سزائے موت کا حکم دیا تھا۔