|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2015

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمولاناعبدالواسع نے کہاہے کہ ریکوڈک کاسوداخطرے میں ہیں اللہ خیرکرے کہ قافلہ بخیروخیرت پہنچ جائیں صوبے کے عوام ان کے آنے کے منتظرہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’آن لائن‘‘سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے تمام اہم معاملات پراپوزیشن کونظراندازکیاجس کی وجہ سے وہ پریشانی میں پھنس چکے ہیں دنیاجہاں میں حکومتیں اپوزیشن کواعتماد میں لیتی ہے مگریہاں بدقسمتی سے بلوچستان کے وسائل کولوٹاجارہاہے اورحکومت اپوزیشن سمیت عوام کواعتماد میں نہیں لے رہی جس کی وجہ سے انہیں نقصان اٹھاناپڑرہاہے انہوں نے کہاکہ ریکوڈک کاسوداخطرے میں ہے اوروہ صرف نام تبدیل کرکے معاملات طے کرینگے اللہ خیرکرے کہ قافلہ بخیروخیرت پہنچ جائیں کیونکہ صوبے کے عوام پریشانی کے عالم میں ہے ایسانہ ہوکہ موجودہ حکمران بلوچستان کے عوام کاسودابھی نہ کرے انہوں نے کہاکہ حکومت کوچاہئے کہ وہ صوبے کے معاملات کوبہتراندازمیں چلانے کیلئے عوام کواعتماد میں لے کیونکہ عوام کے بغیرکوئی ملک یاصوبہ ترقی نہیں کرسکتا۔