|

وقتِ اشاعت :   July 4 – 2015

کوئٹہ:  تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2افراد کو ہلاک جبکہ 2کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو تربت کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2افراداکبر ولد شاہ سروراورساجد ولد نور محمد کو ہلاک جبکہ 2افرادقدیر ولد نور محمد اور لطیف ولد غلام جان کو زخمی کردیا۔ لیویز نے نعشوں اورزخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ لیویز مزید کارروائی کر رہی ہے۔