|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2017

کوئٹہ:آواز معذوران بلوچستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی یقین دہانی پر پریس کلب کے باہر لگائے گئے احتجاجی کمیپ کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سرکاری محکموں میں معذور افراد کے لیے مختص 2 فیصد کوٹہ پر عملدرآمدکی یقین دہانی کرتے ہوئے معذور افراد کے لیے 150 موٹر سائیکل اور 200 لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے روزنامہ آزادی سے گفتگو کرتے ہوئے آواز معذوران کے صدر عزت اللہ کا کہنا تھاکہ مطالبات کی منظوری ہمارادرینہ مطالبہ ہے جس کی پاداش میں ایک عرصہ سے ہم سراپا احتجاج رہے ہیں اور مختلف اوقات میں ہماری تذلیل تشدد اور گرفتار کیا گیا ہے حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باعث معذور افراد بھیک مانگنے پر مجبور ہیں جبکہ مختلف سرکاری محکموں میں مختص 2 فیصد کوٹہ پر بھی عملدرآمد نہ کیا جارہا ہے جس سے بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے سرکاری محکموں سمیت تمام شعبوں میں معذور افراد سے امتیازی سلوک بھرتا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے معذور افراد کے حقوق کے حصول تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے جلد تمام مطالبات کے منظوری کی یقین دہانی کرائی ہے جو مثبت پیش رفت ہے لہذا ہم حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ جلد ہمارے مطالبات منظور کئے جائیں گے انہوں نے ساتھ دینے پر تمام سیاسی سماجی و صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا