|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2017

کوئٹہ:اندرون بلوچستان 24ویں روز بھی بجلی بحال نہ ہوسکیں، مستونگ قلات ، کولپور، گونڈین ،کانک ، منگچر ، کھڈ کوچہ سمیت درجنوں فیڈر ز سے بجلی کی سپلائی معطل ہے بجلی کی بندش سے زرعی اور عام صارفین کوپانی کی شدید قلت کا سامنا ہے13جنوری کوبلوچستان میں شروع ہونے والی برفبار ی اور بارشوں سے جہاں معمولات زندگی بری طرح متاثرہوئی ہے وہاں بجلی کی طویل بریک ڈاؤن کا سلسلہ ہنوز جاری ہے، مہینہ گزرنے کے باوجود اکثر علاقوں میں متاثرہ کھمبے تاحال زمین بوس اور خراب ٹرانسفارمرز کی مرمت نہیں کی جاسکی ہے، فیڈر کی بندش سے جہاں معمولات زندگی مفلوج ہے وہی اکثرعلاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، متاثرین کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کو مہینہ گزرنے کے باوجود بحالی کیلئے کوئی اقدام نہ کرنا کیسکو اہلکاروں کی نااہلی ہے، 13جنوری کو بارش اور برفباری کے بعد سے خراب ٹرانسفارمر مرمت کیلئے نہ لے جائے گئے ہیں، جس کے باعث خدشہ ہے کہ بجلی کی بحالی میں مزید مہینہ لگ سکتا ہے، زرعی صارفین نے بروقت بجلی کی عدم بحالی پر کیسکو کی کارکردگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کا پہلا قطرہ زمین پر گرتے ہی غائب بجلی تاحال بحال نہیں ہوسکی ہے کیسکو ہلکاروں کو درجنوں مرتبہ شکایت درج کرائی جاچکی ہے تاہم کوئی عملدرآمد نہیں کیا جارہا اکثر اوقات رابطہ کرنے پر اہلکاروں کی جانب سے پیسہ کا مطالبہ کیا جاتاہے ا ن کا کہنا تھا کہ ناروا سلوک کے کیخلاف جلد سیاسی جماعتوں کے ہمراہ احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا جائیگاانہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت حکام بالا سے فوری نوٹس لیکر متاثرہ فیڈر کی جلد بحالی کیلئے اقدامات کا مطا لبہ کیا ہے ۔