|

وقتِ اشاعت :   November 8 – 2017

خضدار: بلوچستان میں میڈیا کو درپیش صورتحال کے باعث خضدار میں صحافتی سرگرمیاں محدود ہوگئیں ، 22اکتوبر سے خضدار میں اخبارات کی ترسیل بند ہے۔ 

پریس کلب خضدار سے منسلک صحافیوں نے صوبے میں میڈیا کو لاحق وتشویشناک صورتحال کے باعث اپنی صحافتی سرگرمیاں محدود کردی ہیں ۔

کراچی اور کوئٹہ و ملک کے دیگر حصوں سے شائع ہونے والے اخبارات، رسائل و دیگر اشاعتی جرائدکی ترسیل خضدار میں23اکتوبرسے نہیں ہورہی ہے ۔میڈیاکو درپیش مشکلات کے باعث خضدارمیں اخبارات کی ترسیل بند وصحافتی سرگرمیاں معطل ہیں ۔