|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2018

کوئٹہ+اندرون بلوچستان : مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیاسی سماجی اور ادبی تنظیموں نے تقاریب کا انعقاد کیا۔

جس میں مقررین نے مادری زبان کی افادیت پراپنے خیالات کا اظہار کیا ،عزت اکیڈیمی پنجگور کی جانب سے مادری زبان ڈے کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجگور سے تعلق رکھنے والے شعراء ادبا ،ٹیچرز، لیکچرز، سیاسی سماجی و صحافی بردار ی نے بڑی تعداد میں شرکت ۔

اس موقع پرمقررین نے مادری زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالی بلوچستان میں کم وسائل ہونے کے باوجود بھی جہد کاروں کی حوصلہ افزائی کی اور اس پر مذید کام کرنے کی تلقین کی گئی، پروگرام کے مہمان خاص بلوچی زبان کے پروفیسر اکبر غمشاد ،ملک ابرار، واجہ فضل عاجز تھے ۔

اسٹیج سیکریٹری کے فرائض مجاہد بلوچ نے ادا کی،اکبر غمشاد، ملک ابرار، فضل عاجز،ڈگری کالج کے پرنسیپل محمد حسین آزم، غنی گنوک،برکت مری ،ملا مراد،سعید عزیز،شے مرید نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مادری زبان قوموں کی اصل پہچان ہے ،اس دنیا ئے فانی میں ہر چرند پرند ہر جاندار کو اپنی اپنی زبان ہے اور وہ اپنی زبان کی اظہار سے اپنی شناخت کو برقرار رکھنے میں لگ رہتے ہیں ،اسی طرح دنیا کے 7000ہزار زبانوں میں بلوچی زبان بھی اپنی حیثیت رکھتی ہے ۔

زبان کا عالمی ڈے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی جانب سے پورے دنیا میں مادری زبان ڈے منانے کا اعلان کیا گیا اس غرض سے کہ اقلیتی قوم اپنی زبان اور قومی ذمہ داروں کو زبان کی فروغ میں خرچ کریں ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جانب سے مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا ۔

جس میں پشتونخوامیپ کے کارکنوں اور پشتو ادبی قندیل کے شعرا ادیب نے شرکت کی۔ تقریب سے پشتونخوامیپ ضلع قلعہ سیف اللہ کے ضلعی سیکرٹری چےئرمین اللہ نور خان ، علاقائی سیکرٹری جمعہ خان صاحب، حاجی نعمت جوگیزئی، پشتو ادبی قندیل کے صدر ڈاکٹر محمد شفیق ، عابد زیارمل ، شمس اللہ اور نقیب پامیر نے خطاب کیا ۔

مقررین نے کہا کہ پشتو زبان کو تدریسی ،عدالتی وتجارتی زبان کا درجہ دیا جائے پشتونخوامیپ نے روز اول سے آج تک پشتو زبان ، پشتون ثقافت اور پشتون ملی وحدت کیلئے ہرفور م پر آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ تحریکیں چلائی ہے، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے پارٹی کے ضلعی دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب سے پارٹی کے ضلعی سیکرٹری غلام الدین شیرانی ، ضلعی سینئر معاون سیکرٹری جلات خان ، ڈسٹرکٹ چےئرمین سلطان شیرانی ،پشتون یار ، داؤد خان نے خطاب کیا ۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض نازک شیرانی نے سر انجام دےئے ۔

اس موقع پر پارٹی کے رہنماؤں وکارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے مادری زبانوں کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ نے ماضی کے مخلوط حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے مادری زبان کو پرائمری کی سطح تک نصاب تعلیم میں رائج کیا جو ایک اہم اقدام تھا۔کیونکہ دنیا کے انہی اقوام نے ترقی کی ہے جنہوں نے اپنی مادری زبانوں میں علوم حاصل کیا ہے ۔

لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پشتو زبان کو سرکاری اور عدالتی زبان کا درجہ دیا جائے ،لورالائی ، گزشتہ روز پشتو ادبی ملگری کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کے مناسبت سے ایک واک کا اہتمام کیاگیا، واک میونسپل کمیٹی ہال سے روانہ کیاگیا جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا واپس میونسپل کمیٹی ہال میں ایک سیمینار کی شکل اختیار کیا۔

سیمینار سے ڈسٹرکٹ چیئرمین شمس حمزہ زئی ، عبدالمالک زہیر، ڈاکٹر ہرات خان ناصر، قاری جمال الدین مسافر اور پشتو ادبی ملگری لورالائی کے صدر عبدالرشید حقمل نے خطاب کیا۔

مادری زبانوں کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا، بعد میں ایک مشاعرہ کا اہتمام بھی کیاگیاتھا جس میں مقامی شعراء نے اپنے اپنے کلام سے مسامعین کو محفوظ کرایا ،مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پرحکومتی سطح پر مادری زبانوں کی ترقی و ترویج میں مبینہ طور پر عدم دلچسپی کے خلاف پشتونخوا میپ کے زیراہتمام ریلی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مادری زبانیں موجودہ گلوبل ویلج میں قومی تشخص کو اجاگر کرنے مین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

احمد خان لونی،نوراحمد شاہ خجک کا خطاب ،تفصیلات کے مطابق مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر پشتونخوامیپ کے زیر اہتمام پشتونخوامیپ کے ضلعی سیکرٹریٹ سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں پر حکومت کی جانب سے مادری زبانوں کو تعلیمی نصاب میں شامل نے اور عدم دلچسپی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر پشتونخوا میپ کے ضلعی سیکرٹری احمد خان لونی ،معاون سیکرٹری سید نوراحمد شاہ خجک،ملک غلام سرور مرغزانی،آفتاب مرغزانی،سیف خان باروزئی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی اور مادری زبانوں کو دنیا میں قدرو اہمیت کے ساتھ دیکھا جاتا ہے اورترقی یافتہ ممالک میں مادری زبانوں کی ترقی بو ترویج کے لیے باقائدہ طور پر حکومتی سطح پر اقدامات کیئے جاتے ہیں اور یقیناًمادری زبانیں موجودہ گلوبل ویلج میں قومی تشخص کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

مادری زبان کے عالمی دن کے حوالے سے پریس کلب کے سامنے پشتون خوا میپ کے مرکزی سیکرٹری ایم پی اے عبید اللہ جان بابت لالا ،ڈسٹرکٹ چیئرمین زکواۃ ملک داد خان علیزئی، پارٹی رہنماوں شین گل ترین، عبد الغنی فدائی، مالک ناصر، ایاز خان مندوخیل ایڈوکیٹ ،تاج الدین کدیزئی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر زبان کی اپنی جگہ اہمیت ہے کوئی قوم بھی اپنے زبان کی قدر و اہمیت کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی پشتو ہماری مادری زبان ہے ۔

ہم اسکی عزت اپنی جان ومال سے بھی زیادہ پیاری اور عزیز ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں ہم نے پشتو کو نصاب میں شامل کیا اور پشتو زبان کو اپنے خط و کتابت کا زریعہ بھی بنایا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مادری زبان کو دنیا میں اجاگر بنانے کیلئے ہر موڑ و فورم پر محنت و کوشیشں تیز کرنی ہونگی دنیا نے آج اپنی زبان پر توجہ دے دیکر بہت زیادہ ترقی کی انہوں نے کہا کہ پشتون خوا میپ دنیا میں ہر جگہ بولنے والی زبانوں کا احترام کرتی ہے مگر پشتو زبان کو دوزخ کی زبان کہنے والوں کے خلاف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جہاں عوامی نمائندگی کے تحت تعلیم صحت مواصلات روزگار جیسے شعبوں کیلئے کام کیا وہاں ہم نے اپنی پشتوزبان ثقافت اور اپنے تہذیب و تمدن کے بقاء کیلئے بھی بہت زیادہ کام کیا ہے اور مذید بھی کام کا آج کے دن کی اہمیت کے اعتبار کو دیکھتے ہوئے جدجہد کا عزم کرتے ہیں ۔