اسلام آباد: چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب آج پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا صدر مملکت ممنون حسین نے اجلاس پیر کی صبح دس بجے طلب کرلیا جس کی صدارت نامزد پریذائینڈنگ آفسر سردار بعقوب ناصر کرینگے ۔
پہلے52 نومنتخب اراکین سینٹ حلف آٹھائیں گے جس کے بعد چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاباب میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے وقفہ کیا جائے گا 12بجے دن کاغذات نامزدگی جمع ہونگے اور دوپہر 2بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی سہہ پہر چار بجے خفیہ رائے دہی کی بنیاد پر پہلے مرحلے میں پریذائیڈنگ افسر چیئرمین سینٹ کا انتخاب کرائیں گے ۔
نومنتخب چیئرمین سے حلف لینے کے بعد پریذائیڈنگ افسر نومنتخب چیئرمین کو کرسی صدارت سنبھالنے کی دعوت دیں گے اور خود ہال میں اپنی نشت پر بیٹھ جائیں گے بعد ازاں چیئرمین ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کرائیں گے چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں ون ٹو ون مقابلے کی صورت میں کسی بھی امیداور کو کامیابی کیلئے 53 ووٹ لینے ہوں گے ۔
گزشتہ روز منتخب اراکین سینٹ شناختی دستاویزات بنوانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو کارڈ کیلئے ان کی تصاویر بنائی گئیں یہ کارڈز نومنتخب اراکین آ ج سینٹ اجلاس میں شرکت کیلئے استعمال کریں گے کارڈ ملنے پر نومنتخب اراکین سینٹ تمام سہولیات اور مراعات کے حق دار ہوجائیں گے انہیں پارلیمنٹ لاجز میں اقامت گاہیں دینے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔
دریں اثناء نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے نام فائنل کر لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اتوار کو یہاں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں چیئرمین و ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہواجس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، آصف کرمانی، طارق فضل چوہدری، بیرسٹر ظفراللہ اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہاکہ رضا ربانی امیدوار نہ ہوئے تو چیئرمین سینیٹ ہماری جماعت سے ہوگا جبکہ ڈپٹی چیئرمین اتحادی جماعتوں سے لیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیپاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات و وزیر ماحولیات مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نوازشریف کی اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کر رہے ہیں ۔مشاہد اللہ نے کہا کہ نوازشریف نمبر گیم پوری ہونے کے باوجود رضا ربانی کو چیئرمین دیکھنا چاہتے ہیں ، مخالفین کی طرف سے کوشش کی جا رہی ہے کہ (ن) لیگ کامیاب نہ ہو ۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کے لیے چیئرمین سینیٹ کیلئے اب بھی رضا ربانی پہلی ترجیح ہیں۔
حاصل بزنجو نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نام فائنل کر لیے ہیں تاہم رضا ربانی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو اب بھی وقت دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر رات تک پیپلز پارٹی کی جانب سے رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد نہیں کیا گیا تو پیر کی صبح نواز شریف مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کے نامزد امیدواروں کا اعلان کر دیں گے۔ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا (ن) لیگ کے امیدوار آپ ہوں گے جس پر حاصل بزنجو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ مسکان سے اندازہ لگا لیں۔
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب آج ہوگا ن ،لیگ اور اتحادیوں کا حاصل بزنجو کو نامزدکرنے کا قومی امکان
![]()
وقتِ اشاعت : March 12 – 2018