کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 8مئی کو پیش کیا جائیگا ،یہ بات انہوں نے منگل کے روز ’’این این آئی ‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کا مالی سال 2018-19 کا بجٹ ایوان میں 8مئی کو پیش کیا جائیگا ،ایسی افواہیں بے بنیاد ہے کہ صوبائی بجٹ صرف 3یا4ماہ کا بجٹ ایوان میں پیش کرے گی ۔
انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سب سے زیادہ توجہ تعلیم ،صحت اورپانی پر دی جائے جو زندگی کی بنیادی ضروریات ہیں ،وزیراعلی بلوچستان سے جب پوچھا گیا کہ بلوچستان کے جو وزراء ا علی زیادہ تر اسلام آباد میں سرینا ہوٹل میں قیام کرتے ہیں ۔
وہ جلد فارغ ہوجاتے ہیں جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہاکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ میں نہ اسلام آباداور نہ ہی سرینا ہوٹل میں رہتا ہوں میں بلوچستان کے عوام کیساتھ رہتاہوں اور انکے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتاہوں جب تک میں اس منصب پر فائض ہوں بلوچستان کے عوام کی خدمت بلا امتیاز کرتارہوں گا اور کوشش کرونگا کہ زیادہ سے زیادہ عوام کے مسائل حل کرسکوں ۔
بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 8مئی کو پیش کیا جائیگا ،وزیر اعلیٰ
![]()
وقتِ اشاعت : April 18 – 2018