اسلام آباد : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کیلئے ہی نہیں بلکہ پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے چاہ بہار بندر گاہ گوادر کیلئے چیلنچ نہیں بلکہ وہ بھی علاقائی تجارت کے لئے معاون ثابت ہوگی کیونکہ دنیا کی 80فیصد تجارت سمندر کے راستے ہوتی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پیر کے روز بحریہ یونیورسٹی کے انٹرنیشنل میری ٹائم سپوزیم سے خطاب کے دوران کیا جہاں پر وہ بطور مہمان خصوصی تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اور واقعات کے پیش نظر میری ٹائم سپوزیم کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان سے منسلک تجارتی خطہ دنیا کا 40فیصد ہے جو کہ بہت اہمیت رکھتا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جغرافیائی حثیت سے استفادہ کیلئے پہلے سے اقدامات کرنا ضروری ہوتے ہیں اور اس کیلئے روابط بھی ممالک سے قائم ہونے چاہیے کیونکہ ہمارا خطہ توانائی اور قدرتی وسائل سے مالامال ہے اور پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کو تجارتی رسائی بہترین طریقے سے دے سکتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سیکیورٹی کے مسائل سے دوچار ہے اس لیے انہیں بھی معاشی ترقی کے لئے اپنی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے چاہیے تاکہ وہ بھی دنیاوی ترقی کی صف میں شامل ہوجائے ۔
شاہد خاقان نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت نے 12سول کلومیٹر شاہرایءں بنائی ہیں اور موٹر وے بھی بنائی ہے جوکہ بہترین ذرائع کیلئے کارآمد ثابت ہورہی ہے علاقائی روابط اور تجارتی ترقی و خوشحالی کیلئے موٹر ویز کا ہونا لازمی جزؤ ہے اس وقت پاکستان چین کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے جس سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے جس کا اندازہ رواں سال کی 6 فیصد شرح نموں سے لگایا جاسکتا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاک بحریہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہے اور وہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی چاہ بہار بندر گاہ گوادر کیلئے چلینچ نہیں بلکہ چاہ بہار بھی سی پیک کی طرح علاقائی تجارت میں معاون ثابت ہوگی۔
تقریب سے صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم ترین حصہ ہے اس منصوبے سے ملکوں ہی نہیں بلکہ اقواموں کے درمیان بھی تعاون بڑھے گا جو کہ انسانی تاریخ کا بے مثال منصوبہ ثابت ہوگا ۔
مسعود خان نے کہا کہ بحر ہند میں تجارتی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں کیونکہ بحر ہند کے ساتھ دنیا کی اہم ترین بندرگاہیں شامل ہیں اس لیے سی پیک سے گوادر ہی نہیں مشرق وشطیٰ کی بندر گاہیں معاشی مرکز بن جائیں گی انہوں نے کہا کہ بحر ہند میں قزاقی دہشتگردی اور چیلنجز کا سامنا ہے لیکن گوادر کی وجہ سے پاکستان علاقے کا معاشی مرکز بن جائے گا جس سے ان مسائل پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے ۔
مسعود خان نے مزید کہا کہ پاکستان کو سمندری حدود میں اب میری ٹائم کو زیادہ سے زیادہ وسعط دینی ہوگی اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دوست ملکوں سے بھی تعاون بڑھانا ہوگا کیونکہ تجارتی سرگرمیوں کیلئے صرف گوادر پورٹ پر اکتفاکافی نہ ہوگا اس لیے ساحلی تجارت کو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ تجارتی مواقع سے بہترین طریقے سے مستفید ہواجاسکے ۔
اس موقع پر چین کے پروفیسر ڈاکٹر تانگ فلگ شنگ نے بھی اردو میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی سی پیک کے ساتھ محبت دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے پاکستان اور چین کی عوام مل کر اس منصوبے کو آگے لے جائے گی اس لیے سی پیک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔
پروفیسر ڈاکٹر تانگ فنگ شنگ نے کہا کہ چین پاکستان کو خوشحال ترقی یافتہ اور پرامن دیکھنا چاہتا ہے اورہمخواب نہیں بلکہ عملی کوشش کرکے دکھاتے ہیں سی پیک منصوبہ عوام کے دلوں میں روابط بنائے گا او اس سے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں توانائی کے شعبے پر کام ہورہا ہے پاکستان کے ساتھ معاشی ہی نہیں بلکہ تعلیمی سی پیک بھی مکمل کریں گے کیونکہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ چینی صدر کا ویژن ہے ۔
پروفیسر ڈاکٹر تانگ فنگ شنگ نے مزید کہا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان کو مالی، معاشی اور جانی سطح پر کافی نقصان اٹھنا پڑا ہے اور اب چین پاکستان کو اپنے ساتھ ترقی کے راستے پر لے کر چلنا چاہتا ہے ۔
تقریب کے اختتام پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ شرکاء کی تجاویز اور آراء سے استفادہ ہوا ہے اور پاک بحریہ میری ٹائم مسائل سے بخوبی واقف ہے اور اس کے حل کیلئے بھی اقدامات کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ سی پیک کے تناظر میں میری ٹائم انتہائی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے خطے کی ممالک آپس میں جڑ جائیں گے اور اس سے روابط میں بھی اضافہ ہوگا حکومت بحریہ کی ضروریات پوری کررہی ہے اور پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے ۔
چاہ بہار بندر گاہ گوادر کیلئے چیلنچ نہیں بلکہ علاقائی تجارت کے لئے معاون ثابت ہوگی،وزیر اعظم
![]()
وقتِ اشاعت : May 7 – 2018