|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان کے رواں مالی سال کا بجٹ آج بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔

بجٹ کا کل حجم 350 ارب سے لے کر400 ارب روپے پر مشتمل ہو گا جس میں غیر ترقیاتی بجٹ300 ارب روپے ترقیاتی بجٹ 100 ارب روپے بجٹ میں 3 ہزار نئی آسامیاں مختص کی گئی 30 سے 35 ارب روپے کاخسارہ ہو گا امن وامان ، صحت اور تعلیم کے شعبوں کے لئے بھی خطیر رقم مختص کی گئی ہے محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کا پانچواں اور آخری بجٹ رواں مالی سال آج شام 6بجے مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہا شمی بلوچستان اسمبلی میں پیش کرینگے ۔

بجٹ کا کل حجم350 ارب سے لے کر400 ارب روپے تک ہو گا جس میں ترقیاتی بجٹ100 ارب روپے جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ300 ارب روپے تک ہو گا30 سے35 ارب روپے تک خسارہ کا بجٹ ہو گا ۔

ایجو کیشن کے لئے50 ارب روپے امن وامان کے لئے40 ارب روپے اور صحت کے لئے24 ارب روپے مختص کئے گئے جبکہ رواں مالی سال کے بجٹ میں3 ہزار نئی آسامیاں بھی مختص کی گئی بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہو گا ذرائع کے مطابق تعلیم، صحت کے شعبوں کے علاوہ دیگر شعبوں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔