|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2018

چمن: چمن لیویزفورس نے رحمان کہول روڈ پرکامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 اغواء کاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ومطلوبہ رقم برآمد کرلیاہے ۔

ایک ماہ کے دوران 2درجن سے زائد ڈاکوؤں ومنشیات فروشوں کو گرفتار کرچکے ہیں ۔گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ شفقت انورشاہوانی کاکہناتھاکہ چمن رحمان کہول روڈ پر لیویز فورس کی فائرنگ کے تبادلے کے بعد دواغواکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔

ملزمان مقامی آبادی کو بلیک میل کرکے اور ان کو بچے اغواء کرنے کی دھمکی دے کر رقم اینٹھتے تھے جس پر گزشتہ روز لیویزفورس کو اطلاع ملی کہ ان کے بیٹے کے عوض اغواء کاروں نے ایک دفعہ 80 ہزار روپے لے چکے ہیں اور اب پھر دھمکی دی ہیں کہ ایک لاکھ روپے دیاجائے ورنہ ا ن کے بیٹے کو اغواء کردیاجائے گا ۔

جس پر لیویز اہلکاروں نے پیسے دینے کیلئے اغواء کاروں سے رابطہ کرنے کا کہاجس پر اغواء کار رقم لینے جب پہنچے تو لیویز فورس نے ان گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر اغواء کاروں نے اچانک فائرنگ کھول دی اور لیویز فورس کے اہلکار معجزانہ طورپر بچ گئے اورشدید فائرنگ کے بعد ان کوگھیرنے میں کامیاب ہوگئے اور ان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور لی گئی ایک لاکھ روپے برآمد کرلیا ۔

جس کے بعد اغواء کاروں کو لیویز فورس نے ہیڈ کوارٹر منتقل کرکے مزید تفتیش شرو ع کردیاہیں ڈپٹی کمشنر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ لیویز فورس نے پچھلے ایک مہینے میں دو درجن سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کرچکے ہیں جو کہ مختلف قسم کے وارداتوں اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں اور ان سے موٹرسائیکلیں ،منشیات اوراسلحہ برآمد کیاجاچکاہے ۔

اور لیویز فورس شرپسندوں کا آخر تک پیچھا نہیں چھوڑینگے اور ہر اس جگہ سے ان کو گرفتار کیاجائے گا جہاں پروہ شرپسندی میں مصروف عمل ہوں دریں اثناء مرکزی انجمن تاجران ودکانداران کے ضلعی صدر جمال شاہ اچکزئی ،چیئرمین حبیب اللہ اچکزئی ،موبائل فرنچائز یونین کے صدر سمیع اللہ اچکزئی نے کامیاب کاروائیوں پر ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ شفقت شاہوانی اور ان کی پوری ٹیم ولیویز فورس کو مبارکبا د پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح کے کامیاب کاروائیوں سے عوام کو شرپسندوں سے مکمل طورپر نجات دلائینگے ۔