|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی ،وفد میں سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی،رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ ،ارکان صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ، نصیر احمد شاہوانی ، اختر حسین لانگو، احمد نواز بلوچ، شکیلہ نوید دہوار ،بی این پی کے رہنماء ملک عبدالولی کاکڑ ، ساجد ترین ایڈوکیٹ سمیت دیگر بھی شامل تھے، ملاقات میں بلوچستان کو درپیش مسائل ،بی این پی کے چھ نکات پر عمل درآمد سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر وفاقی وزراء خسرو بختیار ،شہریار آفریدی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی موجود تھے ،ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔