اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر آرمی چیف تعاون کررہے ہیں۔سینئر صحافیوں کو دیئے گئے انٹرویو میں کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے معاملے پر وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں نے فوج سے اس حوالے سے پوچھا اور تفصیلات معلوم کیں۔عمران خان نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاپتہ افراد کے حوالے سے کہا ہے کہ کئی لوگوں کو چھوڑا گیا ہے اور کئی کی شناخت کی جارہی ہے۔اخترمینگل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اختر مینگل کسی اجلاس میں نہیں آئے حالانکہ انہیں اجلاس میں بلایا گیا تھا ۔