|

وقتِ اشاعت :   December 18 – 2018

کوئٹہ : سرکاری ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال جبکہ نجی ہسپتالوں میں دوگھنٹے کی ہڑتال ، مسیحاؤں کے رحم وکرم پر غریب عوام کا کیا قصور ہے۔ڈاکٹروں کے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال سے غریب عوام کی مشکلات بڑھ جائینگی دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جو کہ سراسر عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔

غریب عوام نجی ہسپتالوں میں علاج ومعالجے کی سکت نہیں رکھتے ، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز تنظیموں کا سرکاری ہسپتالوں کا صرف بائیکاٹ غریبوں کے ساتھ ظلم ہے جبکہ پرائیوٹ ہسپتالوں میں صرف دو گھنٹے کی ہڑتال اس بات کو واضح کرتی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام کو مفت علاج فراہم نہیں کی جائے گی جبکہ وہ پرائیوٹ ہسپتالوں کا رخ کریں تاکہ بھری بھرکم فیس وصول کیاجائے۔ 

نیوروسرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغواء کے خلاف تمام مکتبہ فکر سمیت عوامی حلقے بھی مذمت کررہے ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ حکومت جلد نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کو عمل میں لائے اور ڈاکٹرتنظیمیں اپنے احتجاج پر نظر ثانی کریں ۔

کیونکہ ڈاکٹر مسیحا ہیں غریب عوام کی خدمت کرنا ان کا شعار ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال سے غلط تاثر پیدا ہوگا جس پر غور کرنا انتہائی ضروری ہے۔