|

وقتِ اشاعت :   February 14 – 2019

کوئٹہ+اندرون بلوچستان: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، پشین ،خانوزئی ،بوستان ، اور کوئٹہ میں طوفانی ہوائیں چلنے سے کئی گھروں کی چھتیں گرگئیں اور تیز ہواؤں کے باعث کئی مقامات پر درخت بھی اکھڑ گئے ۔

زیارت ،کان مہترزئی ،توبہ اچکزئی ،توبہ کاکڑ ی کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں قلات ،مستونگ ، پشین ، لورالائی،زیارت ،خانوزئی ،برشور ،قلعہ سیف اللہ ژوب سمیت دیگر علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جار ی ہے جس سے موسم سرد ہوگیا تاہم گذشتہ رات پشین خانوزئی ،اور کوئٹہ کے بعض علاقوں میں طوفانی ہوائیں چلنے سے کئی گھروں کی چھتیں گر گئیں اور دیواریں منہدم ہو گئیں جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا ہنہ اوڑک زیارت کان مہترزئی ،سمیت دیگر علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدد میں اضافہ ہوگیا۔ 

قلات اور گردنواح میں ہلکی بارش کے بعد خون جما ع دینے والی سردی کاسلسلہ شروع ہو گیا تیز اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے قلات میں درجہ حرارت ایک دم نیچے چلاگیا ہیں محکمہ موسمیات قلات نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو نے کا امکان ظاہر کیا ہیں دوسری جانب قلات میں سوئی گیس کی مکمل بندش اور بجلی کی چودہ گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہیں ۔

شدید سردی میں سوئی گیس پریشر مکمل غائب ہو نے سے شہری ٹھٹھر نے پر مجبور ہیں گیس پریشر مکمل غائب ہونے سے شہریوں نے ایل پی جی گیس مہنگے داموں خرید نے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ 

نوشکی شہر اور گردنواح میں موسلادار بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، بارش کی وجہ سے بازار میں واقع دکان کی چھت گر گئی جس سے دکان میں موجود ایک شخص معمولی زخمی ہوا تا ہم قریبی دکانداروں نے بروقت کاروائی کرکے اس شخص کو فوری طور پر دکان سے نکال دیا اسی روڈ پر واقع فوڈ گودام کی چاردیواری بھی بارش سے گر گئی،بارش کے بعد انام بوستان روڈ اور قاضی آباد سے منسلک روڈ دریاں کی منظر پیش کرنے لگے ۔ 

دالبندین اور مضافاتی علاقون میں بارش تفصیلات کے مطابق چاغی کے صدر مقام دالبندین شہر اور مضافاتی علاقون میں مو سلادار بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا چاغی کی ہیڈ کوارٹر دالبندین ،تفتان ودیگر علاقوں میں گزشتہ روز سے موسلدھار بارش کا سلسلہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہااور تیز ہوا چلنے کی وجہ سے سردی کی شدت مین اضافہ ہو گیا ۔ 

ڈیرہ مرادجمالی تمبو منجھوشوری چھتر سمیت گردونواح کے علاقوں میں وقفے وقفے سے باعش جاری رہی بارش اور سردہواؤں کے چلنے کے باعث سردی کی شدت میں مذید اضافہ ہوگیا شدید سردی کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی جبکہ لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔