کوئٹہ: بلوچستان کاآئندہ مالی سال 2019.20 کا بجٹ کچھ دیر میں پیش ہوگا۔ تفصیلا ت کے مطابق آزادی نے نے بجٹ کے اہم نکات حاصل کر لئے۔بجٹ کا کل حجم 4سو 13 ارب روپے ہیں جبکہ کوئٹہ: بجٹ کا خسارہ 41 ارب روپے ہے۔
بجٹ میں تعلیم کے لئے 55 ارب 72 کروڑ ہائر ایجوکیشن 14 ارب 95 کروڑ مختص ہے اور صحت کے کے لئے 34ارب 18 کروڑ مختص کئے گئے ہیں،۔
امن وامان کے لئے 44ارب 70 کروڑ اور معدنیات کے شعبہ کے لئے 2 ارب 50 کروڑ کیلئے مختص ہے جبکہ لائیو سٹاک اور جنگلات کے لئے 2 ارب 98 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔
صوبے میں 150نئے وفاقی منصوبے شامل ہونگے اور غیر ملکی تعاون سے 100 منصوبے بھی بجٹ میں شامل ہیں
پانی کے منصوبوں کے لئے 28بلین روپے مختص،صنعت اور پاور کے شعبہ کے لئے 19 ارب 7 کروڑ جبکہ کھیل و ثقافت و سیاحت کے لئے 3ارب 60 کروڑ مختص کئے گئے۔