کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بی این پی حلقہ 24,25,26کے یونٹوں کے یونٹ سیکرٹریز ڈپٹی سیکرٹریز ضلعی کونسلران کا ایک اہم اجلاس بسلسلہ 22ستمبر کو کوئٹہ میں ہونے والے احتجاجی جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ کی زیر صدارت میں منعقد ہوا۔
مہمان خاص پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ تھے اعزازی مہمان پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری تھے اجلاس میں بی این پی کوئٹہ کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری یونس بلوچ کسان و ماہی گیر سیکرٹری محمد یوسف رند، ہیومن رائٹس سیکرٹری ڈاکٹر رمضان ہزارہ سمیت متعلقہ حلقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے یونٹوں کے کثیر تعداد عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس میں پارٹی کے بانی و سرکردہ رہنماء شہید نواب امان اللہ خان زہری اور ان کے کمسن پوتے میر مردان زہری، دوساتھیوں مشرف زہری اور نثار احمد مگسی کے عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اور قاتلوں کی گرفتاری کے سلسلے میں مرکزی سطح پر 22ستمبر کو ریلوے ہاکی گراؤنڈ زرغون روڈ کوئٹہ میں منعقدہ احتجاجی جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کی خاطر مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ، پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ،مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری یونس بلوچ، ضلعی کسان ماہی گیری سیکرٹری محمد یوسف رند، ہیومن رائٹس سیکرٹری ڈاکٹر رمضان ہزارہ نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنے تمام جملہ توانائیوں کو 22تاریخ کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے توجہ مرکوز رکھیں اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ پروگراموں میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کو یقینی بنائیں۔
بی این پی یہاں کے تمام اقوام کے نمائندہ جماعت کی حیثیت سے صوبے میں ہونے والے دلخراش واقعات اور سانحات کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہوئے سیاسی اور جمہوری انداز میں آواز بلند کرتے چلے آرہے ہیں اور پارٹی نے ہمیشہ حکمرانوں کے عوام دشمن اقدامات اور پالیسیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے عوام کے خلاف کسی قسم کی ذیادتی اور ناانصافی پر کبھی بھی خاموشی اختیار نہیں کی۔
ایسے حالات میں پارٹی یہاں کے عوام کی سب سے بڑی پارلیمانی سیاسی اور تنظیمی حوالے سے جماعت ہے اور عوام کی بنیادی حقوق کی ترجمانی کی بہتر انداز میں ترجمانی کرتے چلے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید نواب امان اللہ خان زہری اور ان کے ساتھیوں کی بلوچستان کی قومی تحریک اور بی این پی کے لئے ناقابل فراموش طویل ترین تاریخی جدوجہد اور قربانیاں شامل ہیں جن کے قربانیوں کے بغیر بلوچستان کی قومی تحریک اور بی این پی کی قومی جدوجہد نامکمل ہے۔
جنہوں نے کٹھن اور مشکل حالات میں تمام تر نامساعد حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے بلوچ قومی تحریک اور بی این پی کو فعال اور متحرک بنانے کیلئے کسی قسم کی قربانی تک دریغ نہیں کیا اور اس خاندان کی انگریز کے دور سے لیکر آج تک جو قربانیاں ہے اسے کوئی بھی ذی شعور انسان نظر انداز نہیں کرسکتاہے۔بی این پی کے قدر آور شخصیات اور کارکنوں نے آمر حکمرانوں کے دور سے لیکر تمام نام نہاد جمہوری دور حکومتوں میں بھی بلوچ عوام کی قومی حقوق کے حصول اور سرزمین کی دفاع کے سلسلے میں حصولی موقف اپناتے ہوئے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے۔
تاریخ گواہ ہے کہ پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو صرف اور صرف بلوچستان سررزمین کی دفاع اور بلوچ قومی حقوق کی جدوجہد پر سودہ بازی نہ کرنے کی پاداش میں قتل و غارت گری ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا لیکن پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنی جانوں کا پروا نہ کرتے ہوئے استحصالی قوتوں کے سامنے میدان خالی نہیں چھوڑا اور نہتے ہوتے ہوئے بھی سیاسی اور جمہوری انداز میں پارٹی کی تین رنگہ قومی بیرک کو اٹھاتے ہوئے حق اور سچائی کیلئے آواز بلند کی۔
اور اپنے عوام کو تن و تنہا نہیں چھوڑا یہی وجہ ہے کہ بی این پی کے سرکردہ قیادت اور فعال کارکنوں کو راستے سے ہٹانے کیلئے اور قومی تحریک کی جدوجہد کو کمزور کررنے کیلئے منفی ہتھکنڈے قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ استحصالی قوتوں کو یہ بخوبی پتہ ہے کہ بی این پی وہ واحد قیادت اور پلیٹ فارم ہے جو ان کی موجودگی میں وہ اپنے آمرانہ توسیعی پسندانہ لوٹ کھسوٹ پر مبنی استحصالی پالیسیوں کو کامیاب نہیں کراسکتے ہیں۔
کیونکہ بی این پی کا بلوچستان کی سرزمین اور یہاں کے عوام کے ساتھ ایک نظریاتی اٹوٹ انگ رشتہ ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکنان 22ستمبر کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے اور اس میں تمام مکاتب فکر بلوچستان کی غم و خوشی دکھ درد میں شریک افراد کی بر پور شرکت کو یقینی بنا کر کامیابی سے ہمکنار کریں۔اور ان قوتوں پر واضح کریں۔
کہ بی این پی کی جدوجہد شہید نواب امان اللہ خان اور ان کے ساتھیوں کی قتل میں ملوث قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا کیونکہ بی این پی شہید نواب امان اللہ خان زہری کی جدوجہد ناقابل فراموش قربانیوں کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔22ستمبر کے جلسے کی عوامی رابطہ مہم کارنر میٹنگز کے سلسلے میں NA-264،کے حلقوں سے تعلق رکھنے والے یونٹوں کا مشترکہ کارنر میٹنگوں کا شیڈول جاری کیا گیا۔
2ستمبر شام چار بجے چشمہ اچوزئی سے متعلقہ یونٹوں کا کارنر میٹنگ منعقد ہوگا3ستمبر کچلاک 5ستمبر کلی سمال آباد الماس جتک آباد واپڈا تھرمل کا پروگرام کلی الماس میں ہوگا،6ستمبر کو کلی خیزی نوحصار اغبرگ 7ستمبر کو کلی داد شاہ لہڑی گیٹ، کلی رجب 8ستمبر صبح گیارہ بجے کلی پنچپائی سے تعلق رکھنے والے یونٹوں کا مشترکہ پروگرام منعقد ہوگا، 10ستمبر سردار کاریز کلی خلی کرانی،13ستمبر بروری روڈ سے تعلق رکھنے والے یونٹوں کا مشترکہ کارنر میٹنگ۔
بروری کے آخری اسٹاپ میں ہوگا 14ستمبر کو ہزارہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے تمام یونٹوں کا مشترکہ کارنر میٹنگ ہزارہ ٹاؤن میں ہوگا ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے یونٹ سیکرٹریز ڈپٹی سیکرٹریز ضلعی کونسلران اور ذمہ داروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے علاقوں میں ابھی سے ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم شروع کرکے یونٹوں کے باڈی کا اجلاس بلا کر کارنر میٹنگوں کی کامیابی کیلئے اور اس میں عوام کی ذیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام تر تنظیمی سیاسی قومی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔