کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ 22ستمبر کو کوئٹہ میں عظیم الشان جلسہ عام بیاد شہید نواب امان اللہ خان زہری و دیگر شہداء کی یاد میں منعقد کیا جائیگا جلسہ عام میں عظیم سیاسی قومی جدوجہد پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائیگا شہید نواب امان اللہ خان زہری پوری زندگی سیاسی جدوجہد کرتے ہوئے ثابت قدمی‘ جواں مردی کے ساتھ بلوچ قومی جہد میں ثابت قدم رہے کبھی مصلحت پسندی کا شکار نہیں۔
ہوئے شہید کی گراں قدر خدمات کو پارٹی و بلوچ قوم کیلئے فراموش کرنا ممکن نہیں بی این پی کے لاکھوں کارکن و ہمدردوں کا مشن رہے گا کہ جس بے دردی کے ساتھ انہیں قتل و غارت گری کا نشانہ بنایا گیا اور جواں سال پوتے و دیگر ساتھیوں کو بھی شہید کیا گیا قاتلوں کی گرفتاری تک جدوجہد کریں ان کی شہادت خالصتاً سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے۔
بہت سے لوگ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل اور شہید امان اللہ زہری کے گھرانے کی طویل قربانیوں‘ جدوجہد اور سیاست سے خائف تھے ان لئے انہیں قتل و غارت گری کا نشانہ بنایا ہماری جدوجہد بے گناہ لوگوں کے قاتلوں کی گرفتاری تک جاری رہے گی۔
پارٹی عظیم شخصیت اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 22ستمبر کا جلسہ سنگ میل ثابت ہو گا شہید نواب امان اللہ زہری نے ہمیشہ نیم قبائلی جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد کی 22 ستمبر کو کوئٹہ میں عظیم الشان جلسے کی تیاریاں پارٹی کارکن حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ شرکت کریں بلوچستان کے غیور عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی جلسہ عام میں شرکت کر کے قوم دوستی وطن دوستی کا ثبوت دیں۔