اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چائنہ مرچنٹس گروپ کے سی ای او مسٹر تاؤ وائے نے جمعرات کے روز یہاں ملاقات کی، چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات کے دوران بلوچستان میں مختلف شعبوں میں چینی کمپنی کے اشتراک وتعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جس میں چین کے شہر کورلہ اور کوئٹہ کو سسٹر سٹیز قراردینے، بلوچستان کے طلباء کے لئے تعلیمی اسکالر شپس، وزیراعلیٰ بلوچستان کو پاکستان چائنہ سینٹر کی چیئرمین شپ سونپنے کے علاوہ معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری اور بلوچستان کے لئے معاونتی پیکج کی فراہمی سے متعلق امور شامل تھے۔
وزیراعلیٰ نے چائنہ مرچنٹس گروپ کی مختلف شعبوں میں معاونت کی فراہمی اور سرمایہ کاری کو خوش آئند قراردیتے ہوئے انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کایقین دلایا۔