|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2019

نوشکی: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے کیڈٹ کالج نوشکی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کسی بھی ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سیڑھی کی حیثیت رکھتا ہے تعلیم کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں دینی تعلیم کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کیلئے جدید علم کا حصول ضروری ہے جن اقوام نے تعلیم پر توجہ نہیں دی وہ آج پستی اور پسماندگی کا شکار ہے نوشکی میں خواتین کا تعلیم کی جانب بڑھتا ہوا رجحان ہمارے روشن اور خوشحال مستقبل کا نوید ہے۔

تقریب میں کثیر تعداد میں خواتین اور طالبات کی شرکت دیکھ کر مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہیں،طلبا اور طالبات ہمارے مستقبل کے معمار ہے تعلیم،اسپورٹس اور دیگر شعبوں میں محنت اور لگن سے کام کرکے ہم اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کر سکتے ہے نوشکی میں شرح تعلیم میں بہتری ایک دن کی کاوش نہیں بلکہ صدیوں کی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے کہاکہ بلوچستان انتہائی اہمیت کے حامل کا خطہ ہے۔

اور مستقبل میں پورے خطے کی معاشی ترقی کا انحصار بلوچستان سے وابسطہ ہے ترقی اور خوشحالی کیلئے امن کا قیام اہم ہے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے عوام نے امن کے قیام کیلئے گراں قدر قربانیاں دی ہے جس کی بدولت آج بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سمیت پورے ملک میں امن و امان کافی بہتر ہوئی ہے اللہ کے فضل و کرام اور عوام کے تعاون سے ہم دہشت گردی کے لہر سے نکل ترقی اور خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے۔

اور اب ہماری ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو دہشتگردی کی لہر سے نکل روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے کمانڈر سدن کمانڈ نے کہاکہ امن و امان کی بہتر صورتحال کی وجہ سے بلوچستان کے ہر علاقے میں معمولات زندگی بحال اور لوگ آزادانہ نکل و عمل کررہے ہیں۔

جو ملک کا وجود 27 رمضان المبارک کے دن معرض وجود میں آئے اس کو کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی انہوں نے کہاکہ آج سے چند سال قبل بلوچستان میں صرف ایک کیڈٹ کالج تھا اور اب 11کیڈٹ کالجز کے زریعے ہزاروں طلبا مستفید ہو کر ملک اور قوم کی بہتر خدمت کر سکیں گے لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے کہاکہ بلوچستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں اللہ تعالی نے بلوچستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہوا ہے۔

پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کے وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کیا جائے تو پوری دنیا پاکستان کا رخ کریگی اس سے قبل کیڈٹ کالج پہنچنے پر قبائلی رہنما چیف آف رخشان سردار عبدالقادر بلوچ نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کو بلوچی پگڑی پہنانا اور بچیوں نے گلدستہ پیش کی تقریب میں ایم پی اے نوشکی بابو میر محمد رحیم مینگل،کمشنر رخشان نصیر احمد ناصر،کمانڈنٹ نوشکی ملیشیا کرنل محمد آصف،ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق بلوچ،سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی،ایس پی نوشکی عبدالعلیم اچکزئی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جمیل احمد مینگل،ڈی ایچ او صاحبزادہ فرید احمد،پرنسپل ڈگری کالج صاحبزادہ ظفر شاہ،ڈائریکٹر ایس بی کے سید افتخار شاہ،اسسٹنٹ کمشنر سوبان سلیم دشتی،ڈی او فیمیل کوثر پروین سمیت خواتین اور طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔