|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2020

مراکش میں 16 سالہ لڑکی نے اسمارٹ فون نہ ملنے پر زہر کھاکر خودکشی کرلی۔

عرب ویب سائٹ کے مطابق مراکش کے علاقے العرائش میں 16 سالہ لڑکی نے اسمارٹ فون نہ ملنے پر زہر کھا کر خودکشی کرلی، لڑکی نے اپنے والد سے فرمائش کی تھی کہ اس کو اسمارٹ فون دلائیں تاہم اسمارٹ فون نہ دلانے پر لڑکی نے چوہے مارنے کا زہر کھا کر خود کشی کرلی۔

ایک رپورٹ کے مطابق مراکش میں خود کشی کے رجحانات میں اضافہ ہورہا ہے تاہم اگر اس حوالے سے اقدامات نہیں کیے گئے تو صورتحال خراب ہوجائے گی جب کہ خود کشی کے واقعات کے حوالے سے عرب دنیا میں مراکش دوسرے نمبر پر ہے۔