|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2020

اسلام آباد : وفاق اور بلوچستان کے درمیان توانائی سے متعلق تصفیہ طلب مسائل کے حوالے سے جائزہ اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس میں وزیر توانائی عمر ایوب اور معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر بھی موجودتھیاجلاس میں بلوچستان کی گیس فیلڈ زکی لیز میں توسیع پر غور کیا گیا تیل اور گیس کی تلاش کے نئے اور پرانے کاروبار میں بلوچستان حکومت کے حقوق اور حصہ پر بھی غور کیا گیا۔

گیس ٹریف ریشنلائزیشن پاور پلانٹس کو گیس سپلائی اور بلوچستان میں تربیتی فنڈ کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔