|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2020

ایران میں کورونا وائرس کے انکشاف کے بعد مذہبی رسومات ی ادائگی اور ساتھ ہی ساتھ نماز جمعہ کا اجتماع بھی معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں حکام نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی اندرون ملک نقل و حرکت کی آزادی پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ پابندی اُن افراد پر بھی لاگو ہو گی جن کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔ اسی طرح “مذہبی مقامات” کے حامل شہر بالخصوص قُم میں قیود عائد کی گئی ہیں اور یہاں عارضی طور پر نماز جمعہ کے اجتماعات روک دیے گئے ہیں۔

ایرانی ٹیلی وژن نے بدھ کی شب بتایا کہ اس بات کا اعلان وزیر صحت سعید نمکی نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ نمکی نے واضح کیا کہ لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت والے کئی شہروں میں ٹیموں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ ان ٹٰیموں کے عناصر وہاں لوگوں کے جسموں کے درجہ حرارت جانچیں گے .. اور وائرس میں مبتلا یا مشتبہ طور پر اس سے متاثرہ افراد کو روک دیا جائے گا۔