|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2020

قطر نے بھی کوروناوائرس کے پیش منظر پاکستان سمیت غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔

جاری اعلامیے کہا گیا کہ پابندی کا اطلاق بدھ 18 مارچ سے ہو گا۔

علاوہ ازیں کہا گیا کہ ایئرپورٹ پہنچنے والے قطری شہریوں کو 14 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

قطر نے غیر ملکی شہریوں کے لیے 14 دن کے داخلے پر بھی پابندی لگائی ہے۔

ٹرانزٹ ویزا پر قطر آنے والے غیر ملکیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا لیکن ایسے تمام مسافروں کو ایئرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

علاوہ ازیں قطر ایئرلائن کا کارگو آپریشن بھی تاحکم ثانی معطل رہے گا۔