|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2020

ملک میں  آج کورونا وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 37 تک جاپہنچی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2458 ہوگئی ہے۔

صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں مزید 2 افراد مہلک وائرس کا شکار بن گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق مریضوں کی عمریں 80 اور 60 سال تھیں جن کے یکم اپریل کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے تھے، دونوں افراد میں وائرس مقامی سطح پر منتقل ہوا۔

وزیر صحت کے مطابق صوبے میں اب تک مہلک وائرس کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

سندھ میں مزید 2 ہلاکتوں کے بعد ملک بھرمیں جاں بحق افراد کی تعداد 37 تک جاپہنچی ہے۔ 

کورونا وائرس سے اب تک سندھ میں 13، پنجاب میں 11، خیبرپختونخوا 9، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔