|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2020

ہرنائی : ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے کہاہے کہ ضلع ہرنائی میں ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوافاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کوئٹہ میں داخل مشتبہ مریض منان شاہ ولد عظیم شاہ کے کورونا کے ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہیں۔

اور ان کے ٹیسٹ کورونا وائرس سے کلیر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید ناصر، آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے عہدیداران حاجی مسعود خان۔

غلام فاروق ترین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج ہرنائی کے امتحانی ہال میں 42 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن بنایا گیا ہے، اسکے علاوہ آر ایچ سی شاہرگ و دیگر بنیادی مراکز صحت کے عملے کو اس سلسلے میں الرٹ کیا ہواہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں اطلاع ملی کی رائیونڈ مرکز لاہور عبدالمنان نامی شخص جس کا تعلق ضلع ہرنائی سے تھا ملتان سے بذریعہ ٹرک ہرنائی آرہے ہیں ضلعی انتظامیہ نے بروقت اقدامات تبلیغی مرکز لاہور سے ہرنائی پہنچنے والے عبدالمنان،ٹرک ڈرائیور اور کلینر کو قرنیطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا۔

جبکہ کورونا کے مشتبہ مریض عبدالمنان کو ٹیسٹ کے لئے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں پر اسکا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جوکہ ٹیسٹ نگیٹیو آیا ہے، اور ٹرک ڈرائیور باپ اور بیٹا کو ڈگری کالج قطرنطنیہ سینڑ میں رکھا گیا تھا۔

جس آئندہ دو سے تین دن تک ٹرک ڈرائیور باپ بیٹا سمیت تینوں کو قرنطینہ سنٹر سے فارغ کرکے گھر بھیجا جائیگاانہوں نے کہا کہ ضلع میں کوئی مشکوک کورنا کا مریض ہوگاان کو ہم اپنے آئسولیشن وارڈ میں ان کا علاج کریں گے اور ٹیسٹ کیلیے کوئٹہ روانہ کریں گے۔

اور ٹیسٹ کے بعد واپس لاکر ہرنائی میں آئسولیشن وارڈ میں رکھ کر علاج کریں گی انہوں نے کہا کہ ضلع ہرنائی میں کورنا وائرس سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت فوری طور پر الرٹ ہے اور کورنا وائرس کے خاتمے کیلیے عوام بھی حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں اور صرف احتیاط ہے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم خود کو اور دیگر افراد کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے ہم عوام کے تعاون کے بغیر کوئی بھی کامیابی نہیں سمیٹ سکتے عوام کا تعاون ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔