|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2020

کوئٹہ : وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقد ہو نے والے اعلئ سطحی اجلاس میں کورونا وائرس کے تناظر میں کوئٹہ کے اسپتالوں میں فراہم کی گئ سہولیات اور اسپتالوں کی ضروریات کا جائیزہ لیا گیا صوبائ وزیر زمرک خان اچکزئ چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر متعلقہ محکموں سیکریٹریوں ڈی جی ڈی پی ڈی ایم اے اور سنیئر ڈاکٹروں نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال کے آکسیجن پلانٹ کی اپ گریڈیشن کی منظوری کی منظوری دیتے ہوۓ شیخ زید اسپتال سول اسپتال اور بی ایم سی اسپتالوں کے آکسیجن پلانٹس کو بھی بھرپور طور پر فعال رکھنے کی ہدایت کی گئ

جبکہ فاطمہ جناح اسپتال میں آئ سی یو بیڈز کی تعداد میں اضافے کے لیۓ فوری اقدامات اور مطلوبہ فنڈز کے اجراء کی منظو ری بھی دی گئی سیکریٹری صحت نے اجلاس کو آگاہ کیا کوروناوائرس ٹیسٹ کے لیۓ ایک مزید پی سی آر مشین اور ٹیسٹنگ کٹس کوئیٹہ پہچنے سے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے اسلام آباد سے لیبارٹری تربیت مکمل کر کے واپس پہنچنے والے ٹیکنیشنز کو فاطمہ جناح اسپتال کی لیبارٹری میں تعینات کر دیا گیا ہے اور کوئیٹہ میں 5000رینڈم ٹیسٹنگ کی تیاری مکمل کر کے دو دن کے اندر ٹیسٹ سمپلنگ کا آغاز کیا جاۓ گاانہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کو کورنا وائرس ایمرجنسی کے تحت ملنے والے 20 کروڑ روپے سے طبی آلات کی خریداری کی گئ

پی ڈی ایم اے کےتحت طبی سامان کی 80 فیصد خریداری مکمل کر لی گئ ہے سیکریٹری خوراک نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ گندم کے دستیاب اسٹاک سے فلور ملوں کو کل سے گندم کی فراہمی شروع کر دی جاۓ گی

جبکہ نئئ فصل سے دس لاکھ بو ری گندم کی خرید کے انتظامات مکمل کر لیۓ گیۓ ہیں اس موقع پر خطاب کر تے ہوۓ وزیراعلئ نے کہا کہ کورونا وائرس سے صحت کے نظام اور اسپتالوں کی کمزوریاں سامنے آئ ہیں صوبے میں ایسا کوئ میکنزم نہیں بنایا گیا

جس سے خرابی کے زمہ دار جواب دہ ہوسکتے وزیراعلئ نے کہا کہ کوئیٹہ کے تین اسپتالوں کے آکسیجن پلانٹس کے لیۓ ماضی میں 500 ملین روپے جاری ہوۓ لیکن کام صیح طور پر نہیں کیا گیاعوام کاپیسہ ضائع کرنے والوں کو جواب دینا ہو گا ۔

وزیراعلئ نے کہا کہ فائر فائیٹنگ کی بجاۓ مستقل بنیادوں پر پالیسیوں کی ضرورت ہے اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیۓ پیشگی تیاری کا رجحان پیدا کرنا ہو گا ۔وزیراعلئ نے کہا کہ کورونا وائرس کا ایمرجنسی فیز گزر گیا اب موجودہ صورتحال کے مطابق بروقت فیصلوں کی اہمیت ہے انہوں نے کہا کورونا وائرس کا مقامی سطح پر پھیلاؤ تشویش ناک ہے جسکے لیۓ موجودہ صورتحال کے مطابق تیاری کرنا ہے وزیراعلئ نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کو زمہ داریاں دے دی گئیں

اب وہ اس کے مطابق کام کریں کورنا وائرس کے چیلنج سے نمٹے کی کامیابی یا ناکامی سیاسی قیادت اور بیوروکریسی کی مشترکہ ہو گی وزیراعلئ نے کہا کہ بحثیت حکومت ہم اپنے ہر عمل کی زمہ دار اور جواب دہ ہیں