|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2020

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات بنایا جائے گا۔

عاصم سلیم باجوہ اس وقت چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کو وزیر اطلاعات و نشریات بنایا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے سابق ترجمان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات بنایا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ان دونوں پر مشتمل ٹیم بہترین کام کرے گی۔