|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2020

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 14 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1101 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 52437 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 381 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 340 اور پنجاب میں 324 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 39، اسلام آباد 12، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

 

 

آج بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 419 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 14 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 275 کیسز 14 ہلاکتیں، اسلام آباد 131 کیسز اور آزاد کشمیر سے 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

پنجاب سے آج کورونا کے مزید 275 کیسز اور 14 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اےنے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کےمریضوں کی مجموعی تعداد 18730 اور ہلاکتیں 314 ہوگئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا سے 5906 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

 

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 131 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1427 جب کہ اموات 12 ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 152 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

 

آزاد کشمیر سے آج کورنا کے مزید 13کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 171 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 94 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 

سندھ میں جمعہ کو کورونا کے مزید 959 کیسز سامنے آئے اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6023 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 959 نئے کیسز ظاہر ہوئے جب کہ مزید 4 مریض انتقال بھی کرگئے۔

وزیراعلیٰ کےمطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 20،883 اور اموات 340 ہوچکی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ مزید 690 مریض کورونا سے صحتیاب ہوگئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7015 ہوگئی ہے۔

 

بلوچستان سے جمعے کو کورونا کے مزید 124 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3198 ہوگئی ہے جب کہ 39 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ 762 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں جمعے کو کورونا وائرس سے مزید 16افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 381 ہوگئی ہے۔