کوئٹہ+ اندرون بلوچستان: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ، ژوب، لسبیلہ ’حب، زیارت، خضدار، قلات، موسیٰ خیل، بارکھان،کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف ڈیموں میں پانی کی۔
سطح میں بھی اضافہ ہوا تاہم بارشوں سے کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، بارش کی وجہ سے صوبے بھر میں جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔حب سے ہمارے نمائندے کے مطابق صنعتی شہر اور اس کے گردونواح میں موسلادھار بارش وقفے وقفے سے جاری ہے موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی شہر کا نکاسی آب سسٹم ناکارہ ہوچکا گھروں گلیوں سڑکوں پر پانی جمع مین شاہراہ اور صنعتی ایریا میں جگہ جگہ بارش کا پانی جمع ہونے کے سبب گاڑیاں پھنس گئی سے شہر کے مختلف علاقوں لاسی روڈ محمود آباد روڈ ڈاکخانہ روڈ آلہ آباد ٹاون دیگر اسٹریٹ میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔
جبکہ جام کالونی بارش گھروں میں داخل ہوگیا ساکران میں بھی باران رحمت خوب برسی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا شہرکے وسط سے گزرنے والی برساتی نالہ میں شدید طغیانی آگئی شہرکے مختلف علاقوں بارش کا پانی جمع ہے اور نکاسی آب کا کوئی موثر نظام نہیں صرف چند مقامات پر حب میونسپل کارپوریشن کے عملہ نکاسی آب کا ڈھونگ رچا کر فوٹو سیشن کی حد محدود رہے اب مختلف مقامات پر بارش کا پانی کھڑا جس شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑر ہے۔
صنعتوں کا کیمکل ملا پانی جام یوسف کالونی میں داخل ہوگیا کئی مقامات پر راستے مکمل منقطع ہوکر رہ گئے جام یوسف کالونی میں کمیکل ملا بارش کا پانی مکس ہوکر گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ کئی گھر مکمل پانی میں ڈوب گئے شہر میں بارش کے بعد اسسٹنٹ کمشنر حب نے لیویز نفری کے ہمراہ شہر کا دورہ بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی بجلی غائب ہوگئی مختلف موبائل کمپینر کے سگنلز بھی غائب ہوگئے۔
حب شہر کے وسط گذرنے والے نالے میں طغیانی کی صورتحال رہی جبکہ دارو ندی میں پانی کے ریلے آنے کے سبب جنگی گوٹھ زہری گوٹھ فقیر کالونی سمیت متعدد علاقوں کے مین شاہراہ سے زمینی رابطے منقطع ہوکر رہ گئے بھوانی میں مختلف مقامات پر آبی گذرگاہوں کی بندش کرنے کے سبب علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ڈی جی خان سمینٹ کی جانب سے آبی گذرگاہ کی بندش کے سبب جرار پیر سمیت کئی گوٹھوں کے رابطے منقطع ہوگئے۔
ساکران میں ایوب ڈھورہ میں بارش کے بعد پانی آنے کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہوئیبسیمہ شدید آندھی طوفانی ہواں نے اپنی لپیٹ میں لے لیاگرج چمک کے ساتھ تیز بارش بجلی کی سپلائی معطل تفصیلات کے مطابق بسیمہ کو شدید آندھی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پورا شہر کافی دیر تک گرد آلود طوفانی ہواں کی لپیٹ میں رہاطوفانی ہواں کے بعد بسیمہ اور گردونواح میں بادل خوب گرج چمک کر برسے تیز بارش کے بعد ندی نالوں میں تغیانی آئی بسیمہ شہر میں صبح 11بجے سے شام 7بجے بجلی کی سپلائی معطل رہی بسیمہ کے علاقے زرد میں تیز سولر سسٹم کو تیز ہواؤں نے لے اڑے۔
سولر سسٹم پھوٹ کے شکار ہونے کے زرد کے باسی پانی کے صاف پانی سے محروم کیونکہ زرد میں پانی کے صاف پانی کا واحد ذریعہ یہی سولر سسٹم بور تھازمینداروں کا کہنا ہے کہ دن سے مسلسل بارش کے باعث پیاز اور ٹماٹر کے تیار فضلات سمیت دیگر فضلات کو نقصان پہنچا ہے جس سے زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔دریں اثناء شہر قائد میں ہونے والی بارش کے بعد سڑکیں زیر آب آنے کے بعد بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ کرنٹ لگنے سے دو شہری جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افرادکی تعداد 4 ہوگئی، کرنٹ لگنے کے واقعات گلشن حدید، لانڈھی اور گارڈن میں پیش آئے۔
گلشن حدید، لانڈھی اور گارڈن فوارہ چوک کے قریب کرنٹ لگنے سے 10 سالہ بچہ اور 22 سالہ نوجوان سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔شہر قائد کے علاقے اورنگی سیکٹر ساڑھے 11 کے قریب موٹر سائیکل سوار نالے میں گر کر جان کی بازی ہارگیاعلاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوارکو گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، بارش شروع ہوتے ہی کراچی کے متعدد علاقوں میں ایک بار پھر بجلی غائب ہوگئی،کراچی میں بارش کے باعث اسلام آباد سے آنے والی دو پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔
کراچی میں بارش سے قبل حبس کی کیفیت تھی تاہم جہاں جہاں بارش ہوتی گئی وہاں موسم خوش گوار ہوتا چلا گیا۔کراچی میں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، بفر زون، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، لیاقت آباد، سہراب گوٹھ، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا، اختر کالونی، کشمیر کالونی، ڈیفنس ویو، پی ای سی ایچ ایس سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔
بارش شروع ہوتے ہی کراچی کے علاقے نارتھ کراچی، سرجانی، بلدیہ، لیاری، ملیرماڈل کالونی، لیاقت آباد، نیو کراچی، نصرت بھٹو کالونی کاٹھورگڈاپ، کیماڑی، ناظم آباد، سائٹ،شاہ فیصل کالونی، سعودآباد، ڈیفنس،پی ای سی ایچ ایس، منظورکالونی اور اخترکالونی میں بجلی غائب ہوگئی۔اسی طرح قیوم آباد، کشمیرکالونی، فرنٹیئرکالونی، ایف بی ایریا، گلستان جوہر، گلشن معمار، گلشن اقبال، بلوچ کالونی، لائنز ایریا، اولڈسٹی ایریا، گرومندر، مارٹن کوارٹرز اور جمشیدروڈ میں بھی بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔گلشنِ اقبال میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ہی آسمانی بجلی کا خوفناک دھماکا بھی سنائی دیا۔
محکمہ موسمیات نے اتوارکوکراچی میں دوپہر کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق معتدل شدت کا مون سون سسٹم سندھ میں داخل ہو رہا ہے، اس سسٹم کے زیرِ اثر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں معتدل اور کہیں کہیں تیز بارش متوقع ہے۔اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں آج اور کل بارش ہونے کا امکان ہے۔
بارش سے پہلے آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔بارش شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 5 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں جنوب مغرب سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
جن میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔دوسری جانب کراچی میں بارش کے باعث اسلام آباد سے آنے والی دو پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ پروازوں کو کراچی ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اسلام آباد سے آے والی پرواز 501کو نوابشاہ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔جبکہ نجی ایئرلائن ایئربلو کی پرواز پی اے201کو واپس اسلام آباد بھجوا دیا گیا ہے۔