قرآن پاک کا106سالہ قدیم نسخہ خضدار میں قائم لائبریری کو گفٹ کردیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: قرآن پاک کا106سالہ قدیم نسخہ خضدار میں قائم علامہ محمد عمر دین پوری رحمہ اللہ لائبریری کو گفٹ کردیا گیا ، خضدار کے نامور شخصیت شہیدحاجی عطاء اللہ محمد زئی مینگل کی وصیت کے مطابق قرآن پاک کے قدیم نسخے کی لائبریری منتظمین کے حوالگی اور زیارت کی تقریب جمعہ کے روز منعقد ہوئی۔علامہ محمد عمردین پوری پندرانی رحمہ اللہ نے قرآن پاک کا براہوئی زبان میں ترجمہ ایک صدی قبل کیا تھا جس کی پہلی اشاعت 1916ء میں میں ہوئی تھی ۔ الحاج شیخ عبدالقادر محمد شہی و سعد اللہ مینگل نے آج جمعہ کے روز قرآن پاک کے قدیم نسخے کی امانت علامہ محمد عمر دین پوری لائبریری کے سپرد کیا ۔

ریکوڈک خفیہ معاہدہ کسی صورت قبول نہیں، نیشنل پارٹی کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے و ریلیاں

Posted by & filed under بلوچستان.

اندرون بلوچستان: نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ریکوڈک کے خفیہ معاہدے کیخلاف صوبے کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے وریلیاں منعقد کی گئیں ، مستونگ ، دالبندین، نوشکی ، بھاگ، ڈیرہ مراد جمالی ودیگر علاقوں میں مظاہروں وریلیوں میں ریکوڈک معاہدے کی شدید مذمت کی گئی ، تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار تحصیل دالبندین ضلع چاغی کی جانب سے ریکوڈک بچاؤ تحریک کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی۔

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں برفباری و بارش موسم سرد، گیس مکمل غائب بجلی کا طویل بریک ڈائون

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ +اندرون بلوچستان: صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ سمیت صو بے کے مختلف شما لی اضلاع میں پہاڑی علاقوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں با رش سے سردی اضا فے کے ساتھ ہی گیس پریشر کی کمی ،بجلی کی لوڈشیڈنگ نے تو عوام کے لئے باران رحمت کو زحمت بنا دیا ہے ، قلات کے سیاحتی مقام کوہ ہربوئی نے سفید چادر اوڑلی ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ ، قلات ، پشین ،قلعہ عبداللہ ،مستونگ ، زیارت ،خا نو زئی ،تو بہ کا کڑی ،تو بہ اچکزئی ،اوستہ محمد سمیت صو بے کے مختلف اضلاع اور علا قوں میں مو سم سر ما کی پہلی برفباری اور وقفے وقفے سے جا ری با رش نے سردی کی شدت میں اضا فہ ہوگیا۔

بلوچستان، بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ،اندرون بلوچستان: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ،لسبیلہ،بولان،ہرنائی،مستونگ،،ڈیرہ اللہ یار،واشک،ناگ،بسیمہ،رخشان پتک شرینزہ، میں شدید موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی، ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ زیارت کچ کے مقام پر اور ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ مختلف مقامات پر سیلاب کے باعث بند،حب، اوتھل، بیلہ،وندر، لاکھڑا، کنراج، دریجی میں مون سون کا جارحانہ اسپیل جاری،تمام علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے،دریائے پورالی میں اونچے درجے کا سیلاب جبکہ تمام ندی نالوں میں طغیانی،حب ڈیم میں مسلسل پانی کی آمد سے پانی کی سطح مزید بلندہوگئی۔

بلوچستان میں بارشیں مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے،کراچی میں طوفانی بارشیں شہر میں سیلاب 4افراد جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ+ اندرون بلوچستان: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ، ژوب، لسبیلہ ’حب، زیارت، خضدار، قلات، موسیٰ خیل، بارکھان،کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف ڈیموں میں پانی کی۔

سڑکیں بہہ گئیں،کوئٹہ میں شدید برفباری کے باعث اندرون صوبہ رابطے منقطع صوبے بھر میں نظام زندگی درہم برہم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ +اندرون بلوچستان: بلوچستان بھر میں بارش وبرفباری متعدد علاقوں کے زمینی رابطہ منقطع چھتیں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے مکران ڈویژن میں بارشوں نے تباہی مچادی گوادر میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے متعدد مکانات مہندم سیلابی طوفان سے ماہی گیروں کی کشتیاں ٹھوٹ گئیں،رودبن پل ٹوٹنے سے تمپ کا تربت سے زمینی رابطہ منقطع، تربت میں شدید بارش، تمپ اور مند میں بارش نے تباہی مچادی، سیلابی ریلا گھروں میں داخل ہوگیا، متعدد کچے مکانات بہہ گئے،۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات 19افراد جاں بحق 46زخمی

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ+ اندرون بلوچستان: بلوچستان کے علاقے حب، خضدار، نوشکی،اورمچھ میں ہونے والے ٹریفک کے المناک واقعات میں خواتین بچوں اور ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت 19 افرا د جاں بحق 35 افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں بارش و ژالہ باری، ندی نالوں میں طغیانی، کوئٹہ میں موسم سرد ہوگیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ/اندرون بلوچستان:  صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے کئی اضلاع میں بارش سنجاوی میں ڈیڑھ فٹ تک ڑالہ باری کوہلو،نوشکی، خضدار، قلات، لسبیلہ، سبی، تربت، بولان، پنجگور، ژوب، قلعہ سیف اللہ، زیارت، شیرانی، موسیٰ خیل، پشین، دکی مچھ، آواران اوردیگر علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا۔

سرحد پر باڑ لگانے کے تنازعے پر پاک افغان فورسز میں جھڑپ ، فائرنگ کا تبادلہ چمن میں افغان فورسز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under پاکستان.

چمن /کوئٹہ: چمن سے ملحقہ پاک افغان سرحد ی علاقے میں پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان باڑ لگانے کے تنازع پر جھڑپ ہوئی جس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے ہتھیار استعمال کئے گئے ۔