|

وقتِ اشاعت :   August 14 – 2020

اندرون بلوچستان: بلوچستان کے مختلف شہروں میں فورسز پر حملے و بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے گزشتہ روز مستونگ میں کریکر بم پھٹنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے جبکہ تربت میں فورسز پر بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا نوشکی میں بم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا’تفصیلات کے مطابق آپسر میں ایف سی کی گاڈی کے قریب دھماکہ، فائرنگ سے شہری شہید، ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح آپسر مین روڈ پر ایف سی کی گشتی گاڑی کے قریب دہماکہ کیا گیا۔

جس کی زد میں آکر حیات ولد مرزا نامی شہری گولیاں لگنے کے باعث شہید ہوگیا جبکہ بم لگنے سے ایف سی کا ایک اہلکار رحمن زہیر زخمی ہوگیا۔مستونگ بازار میں کریکر بم پھٹنے سے خاتون اور بچے سمیت پانچ افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مستونگ بازار میں کوئٹہ روڈ پر واقعہ پائلٹ اسکول کے قریب کریکر بم پھٹنے سے پانچ افراد غلام رسول، شاہدعلی، حافظ حمید،نصیب اللہ،بی بی(ن) زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرلئے پولیس حکام کے مطابق دھماکہ کریکر بم کے ذریعے کیا گیا۔

جو ٹھیلے کے قریب رکھا گیا تھا مزید کاروائی جاری ہے نو شکی کے علا قے میں سیکورٹی فو رسز کے گا ڑی کے قریب بم دھما کہ کوئی جا نی نقصا ن نہیں ہو الیو یز کے مطابق جمعرا ت کو نو شکی کے علا قے کلی مینگل کے قریب لنک روڈ پر سیکورٹی فور سز کی گشت پر معمور گا ڑی کے قریب دھما کہ ہوا جس کے نتیجے میں خو ش قسمتی سے کوئی جا نی نقصا ن نہیں ہوا دھماکے کے بعد سیکور ٹی فورسز نے جا ئے وقو عہ کو گھیر ے میں شوا ہد اکھٹے کر لئے اور ملز مان تلا ش شر وع کر دی۔