|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2020

لورالائی: اے این پی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر سردار اصغر خان اچکزئی،جنرل سیکرٹری محبت کاکا، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر، ایڈیشنل سیکرٹری حاجی صاحب جان لالا، ضلعی صدر منظور کاکڑ، جنرل سیکرٹری راز محمد ترکئی، ڈاکٹر عطا گل حمزہ زئی، سردار جانک کبزئی،نقیب افغان، سردار در محمد کبزئی،مرکزی کمیٹی کے ممبر گنو خان غلزئی و دیگر نے عدم تشدد کے عالمی دن کے مناسبت سے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی جمہوری اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے باچا خان اور رہبر تحریک خان عبد لولی خان کے افکار اور مشن کو لیکر اپنی سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں۔

ا نہوں نے کہا کہ عدم تشدد ملک میں امن بھائی چارہ اتحاد و اتفاق کا نام ہے باچا خان کے فلسفے پر گامزن رہتے ہوئے ہم ملک میں پشتونوں کو غلام رہنے کی اب کسی کو اجازت نہیں دینگے ہم امن کے علمبردار ہیں پشتون قوم کو علاقائیت زئی و خیلی تعصبات اور اپس میں تقسیم در تقسیم کرنے والوں اغیار کے خلاف اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

بصورت دیگر ہمیں اشتعال دلا کر کسی اور راہ کے طرف نہ لے جایا جائے انہوں نے کہا کہ لورالائی ڈویژن کو وزیر اعلٰی نے ہمارے مطالبے پر اسکی منظوری دیپارٹی پشتونوں کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی اگر پی ڈی ایم اور پارٹی کی مر کزی قیادت نے بلوچستان حکومت چھوڑنے کا کہا تو فیصلہ کرنے میں کوئی دیر نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ اٹھ اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں تاریخی جلسہ ہوگا۔

تمام پشتون قوم کو اسمیں دعوت دیتا ہوں انہوں نے سردار درمحمد کبزئی ژوب سے سردار جانک کبزئی ڈاکٹر عطا ء گل حمزہ زئی اور دیگر کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ دنیا نے فخر افغان باچا خان اور رہبر تحریک خان عبد الولی خان کے سیاسی فلسفے کو آج تسلیم کر لیا ہے انہوں نے ہمیشہ امن برابری اتحاد قوموں کے حقوق کیلئے جمہوری طریقے پر کاربند رہتے ہوئے جدوجہد کی انہوں نے پشتون قوم میں سیاسی شعور بیدار کیا اور عدم تشددکی پالیسی اپنائی قوم کو جمہوری طور پر متحرک کرنے کیلئے طویل جدوجہد اور مشکلات کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ نادیدہ قوتوں نے دیوار سے لگانے کی کوشش کی اور ہماری شرافت سے ناجائز فائدہ اٹھایا انہوں نے کہا کہ ہمار مزید امتحان نہ لیا جائے ابتک ہمارے ہزاروں رہنما اور کارکنوں کو شہید کریا گیا لیکن ہم نے کھبی تشدد کا راستہ نہیں اپنایا لیکن اپنے شہیدوں کا خون بھی کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دینگے اگر ہم نے تہیہ کیا کہ ہم بشیر بلور سمیت اپنے ہزاروں کارکنوں کے خون کا بدلہ لینگے تو کوئی مائی کا لال آج تک پیدا ہی نہیں ہوا کہ وہ ہمارا مقابلہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی نے صوبہ سرحد کو صوبہ خیبر پختون خواء بنا کر پشتون قوم کو دنیا میں قومی شناخت دی ہم باچا خان اور خان عبدلولی خان کے سیاسی وارث ہیں پارٹی نے ملک میں ائین کی تشکیل میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا صوبوں کو خود مختیاری اور این ایف سی ایوارڈ کے اجراء میں بھی فعال کردار کو بھی کوئی پارٹی فراموش نہیں کر سکتی۔