|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2020

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں سندھ و بلوچستان کے ہائی لینڈز پر قبضہ کسی صورت بھی قبول نہیں، وفاق کا آرڈیننس بددیانتی پر مبنی ہے،قومی وحدتوں کے آئینی اختیارات میں وفاق کی مداخلت صوبائی خودمختاری کو صلب کرنے کی ناکام کوشش ہے بیان میں کہاگیا کہ وفاقی حکومت کو غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے وفاقی حکومت کی مائنڈ سیٹ کھل کر سامنے آچکا ہے۔

وفاق نے قومی وحدتوں کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازشیں شروع کر دی ہیں جس کو کسی بھی حال میں قبول نہیں کریں گے نیشنل پارٹی قومی وحدتوں کے خلاف ہونے والے اقدامات کی ہر سطح پر مخالف کرے گی اور اس کے خلاف بھرپور انداز میں جدوجہد کا حصہ بنے گا۔