|

وقتِ اشاعت :   October 24 – 2020

 

کوئٹہ: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہے، حکومت کے پاس اب ہفتوں کا بھی موقع نہیں ہے،

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ استعفی کا آپشن موجود ہے، اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد استعفی دینے کا فیصلہ کرینگے، مولا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ تحریک ناکام ہونے کیلئے شروع نہیں ہوئی

بلکہ ہماری تحریک انتخابات لیکر رہے گی، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد دھرنا صرف جمعیت کی تحریک تھی اب اپوزیشن کی مشترکہ تحریک چل رہی ہے، اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جنوری کے ماہ میں عمران خان جیل جائینگے