|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل‘ سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ‘ نائب صدر پرنس آغا موسیٰ جان‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ‘ مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی‘ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری‘ جاوید بلوچ‘ ضلعی صدر احمد نواز بلوچ‘ ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز‘ ملک محی الدین لہڑی‘لقمان کاکڑ‘ طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ‘ یونس بلوچ‘ چوہدری زبیر‘ ڈاکٹر علی احمد قمبرانی۔

غفور سرپرہ‘ میر غلام رسول مینگل‘ملک ابراہیم شاہوانی‘ اسد سفیر شاہوانی‘ ارباب ربنواز کاسی‘حاجی محمد رفیق شاہوانی‘ ارباب عابد کاسی‘ چیئرمین واحد بلوچ‘ عبدالولی لہڑی‘ زعفران مینگل‘شاہ جہان لہڑی‘ اقبال لہڑی‘ چیئرمین سعد اللہ بلوچ‘ عبدالصمد بنگلزئی و دیگر نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں کلی احمد خان زئی‘ غریب آباد‘ کلی سادات چشتی ہاؤس‘ کیچی بیگ‘ کلی احمد خان زئی ارباب ہاؤس سمیت سریاب کے مختلف علاقوں میں پارٹی پروگرامز‘ کارنر میٹنگز‘ حلقہ پی بی 32‘ حلقہ پی بی 30کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر ڈپٹی سیکرٹری۔

یونٹ سیکرٹری‘ ضلعی کونسلران سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا ہے کہ عوامی رابطہ مہم کا مقصد روابط کو مزیدمضبوط بنانا ہے ہم پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کے ساتھ روابط مزید مضبوط بناتے ہوئے عوامی مسائل و مشکلات کے حل کیلئے کوششیں کریں پارٹی کو جو مینڈیٹ ملا ہے اس کے بعد کوئٹہ اورسریاب کے غیور نے پارٹی کے مختلف پروگرامز بالخصوص پی ڈی ایم کے تاریخی جلسہ عام میں پارٹی کارکنان‘ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی وہ یقینا پارٹی کیلئے باعث مسرت ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتی ہے بی این پی حقیقی قومی جمہوری بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

بلوچستان کے سماجی‘ معاشی‘ معاشرتی مسائل کے حل سمیت حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ہمارے سیاست کا محور و مقصد بلوچ و بلوچستانی عوام کی حقیقی خدمات‘ وسائل کی حفاظت سمیت قومی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے محرومیوں اور وسائل پر حق ملکیت اور حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کو دوام دینے کے ساتھ ساتھ حقیقی مسائل کے حل کیلئے بھی جدوجہد کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی پارلیمنٹ میں 70سالوں کی محرومیوں‘ ناانصافیوں‘ لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت‘ بلوچستان کے جزائر پر قبضہ کے خلاف سیسہ پلائی دیوار اور جہد مسلسل کر رہی ہے۔

مقررین نے کہا کہ آج اپوزیشن کے باوجود ہماری کوشش یہ ہے کہ عوام کے اجتماعی قومی معاملات کو حل کرنے کی جدوجہد کی جائے مقررین نے کہا کہ شہداء کے حقیقی عملی جدوجہد کو غیر متزلزل انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔

بی این پی کے عوامی نمائندے پارٹی ورکروں اور عوام کے سامنے جوابدہ ہیں اس حوالے سے پارٹی کے اکابرین دوستوں نے مثبت تجاویز بھی پیش کیں اور سوالات و جواب بھی ہوئے پارٹی کے عوامی نمائندے اور ضلعی اکابرین کے سوالات کے جوابات اور مثبت تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور کہا کہ بی این پی عوامی پارٹی ہے عوام کے ساتھ قریبی روابط کو برقرار رکھا جائے۔