|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2020

کوئٹہ: سابق رکن قومی اسمبلی و ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما سردارکمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہمارا مقصد ہے اور اپنے حقوق سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہونگے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہمارا اولین فرض ہے جس سے ہم غافل نہیں۔یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر گرینڈ جرگہ کے شرکاء کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی کا کہنا تھا کہ ماضی میں عوامی مسائل پرتوجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے صورتحال دن بدن گھمبیر ہوئی ہے کچھی،بولان کے عوام آج بھی بنیاددی ضروریات زندگی سے محروم ہیں ہمارا مقصدعوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنااور علاقے کی ترقی و خوشحالی ہے اسی لئے ہم اکٹھے ہوئے ہیں اورمتحد ہوکر عوامی مسائل کو حل کریں گے اورعوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ہم اس گرینڈ جرگہ کو بلوچستان کی سطح پر وسعت دینے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں لیکن اس کے لئے سیاسی و قبائلی معتبرین کو ایک پیج پراکٹھا ہونا ہوگاہمیں خوشی ہے کہ آج کچی اور بولان کے مسائل پرسیاسی اورقبائلی شخصیات ایک پیج پرمتحد ہیں۔