|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2020

ڈیرہ مراد جمالی: ایپکانصیرآبادکے رہائشی اور کمرشل اراضی پر تعمیراتی کام کے دوران بااثرافرادکا تعمیراتی کام میں مداخلت واقعے کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدرداد محمد بلوچ کی قیادت میں کلرک برداری کا سندھ بلوچستان قومی شاہرہ پر احتجاج، ٹائرجلا کر ہرقسم کی ٹریفک کی آمدورفت کو معطل کردیا قبضہ مافیاء کے خلاف سخت نعرے بازی اسسٹنٹ کمشنر تحصیلداراور ڈی ایس پی کا ایپکاکے صوبائی صدر کے ساتھ مذاکرات۔

ایپکاکے ملازمین کے تعمیراتی کا م شروع کردیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایپکابلوچستان کے صدر داد محمد بلوچ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری یونس خان کاکڑ،صوبائی ترجمان ایپکا بلوچستان غلام سرور،بابومحمد امین کنڈرانی،بابوخادم حسین ڈومکی، حسین بخش جونیجو، رئیس پیرمحمد سیال، سکندرگورشانی، محمد عارف رند،محمد امین جتک،عبداللہ رند، سمیت دیگر مقررین نے کہاکہ ایپکا ملازمین کبھی بھی اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

ہم اپنے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم قبضہ مافیاء کو یہ بتانا چاہتے کہ ایپکا ملازمین لاوارث نہیں ان کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لیے ہم اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملازمین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی حدیبیہ جمالی تحصیلدار بہادر خان کوسہ ڈی ایس پی گلاب خان شیخ ایس ایچ او سکندر سعید عمرانی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایپکاکے صوبائی صدر داد محمد بلوچ کے ساتھ سے مذاکرات کیے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج مظاہرے کو ختم کیا گیا اور ایپکاملازمین نے اپنا تعمیراتی کام شروع کر دیا۔