|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2020

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نصب بارودی مواد کے دھماکے میں ڈاکٹر سمیت طبی عملے کے پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں ڈاکٹروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

کابل میں دو ماہ کے دوران 60 مختلف حملوں میں 133 افراد جاں بحق اور 280 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

کابل میں حالیہ دنوں میں مختلف نوعیت کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق کابل میں گزشتہ 46 دنوں کے دوران تین بڑے خودکش دھماکے کئے گئے جس میں کابل یونیورسٹی پرحملہ بھی شامل ہے۔

اس عرصے میں کابل میں 29 بارودی مواد کے نصب دھماکے، تین میزائل حملے، 26 مسلح حملے اور دو کار بم دھماکے کئے گئے۔