|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2021

دالبندین: دالبندین کے قریب ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق دو شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ پر واقع دالبندین کے قریب مغربی علاقے جوجکی کے مقام پر زمباد پک اپ گاڑی اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد زمباد پک اپ گاڑی کے ڈرائیور اور کلینئر بتائے جاتے ہیں۔ زخمیوں میں ٹرالر کا ڈرائیور اور کلینئر بھی شامل ہے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی کی قیادت میں لیویز فورس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زمباد گاڑی میں پھنسے ہوئے افراد کی لاشوں کو نکالا اور شدید زخمی ہونے والے افراد کو علاج کی غرض سے ڈی ایچ کیو ہسپتال دالبندین منتقل کر دیا گیا۔ٹرالر گاڑی تفتان سے کوئیٹہ جارہی تھی کہ سامنے سے آنے والی زمباد پک اپ گاڑی سے ٹکرا گئی مذید تفتیش جاری ہے۔