|

وقتِ اشاعت :   January 12 – 2021

کوئٹہ: ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ ڈویژن سے چلنے والی تمام ریل گاڑیوں کو فوری بحال نہ کیا گیا تو محنت کش ملک بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کرینگے ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد نسیم راو ۔

سکھر ڈویژن سے قاضی نعمت اللہ ملتان ڈویژن سے فیصل بروہی محمد سلیم چشتی لاہور ڈویژن سے رانا حشمت خان اعجاز قریشی راولپنڈی ڈویژن سے ڈاکٹر بابر قادری پشاور ڈویژن سے اشفاق باچا سمیت ریلوے کے چھ ڈویژن کے رہنماں نے کوئٹہ ڈویژن کے محنت کشوں کے مسائل کے حل کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کی رونقیں بحال کرکے عام لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کی جائے کیونکہ دنیا بھر میں ریل ترقی کا زریعہ یے کوئٹہ کے محنت کشوں کو تنا نہیں چھوڑا جائے گا ۔