|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر و وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی کی خواتین ونگ کے وفد نے یہاں وزیراعلی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔

وفد نے خواتین ونگ کی کارکردگی اور خواتین کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کی درخواست کی۔ وزیراعلی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں ہر شعبے میں مواقعوں کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔ وزیراعلی نے خواتین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے۔ جس پر وفد نے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔