|

وقتِ اشاعت :   January 15 – 2021

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ژوب ڈویژن کے زیراہتمام لورالائی میں عظیم الشان اجتماع کے انعقاد پر اتحاد میں شامل جماعتوں کے کارکنوں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ امر خوش آئند اور تسلی بخش ہے کہ عوام الناس کی اکثریت موجودہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور انکے نااہل ٹولے سے تنگ آچکے حکمرانوں کی بدحواسی سے صاف ظاہر ہے کہ انہیں عوام کی اعتماد حاصل نہیں ملک حقیقی جمہوریت کی بحالی جمہور کی ۔

حکمرانی آئین کی بالادستی سے ہی ترقی کے منازل طے کرسکتا ہے عوامی نیشنل پارٹی پی ڈی ایم کے شانہ بشانہ ہر میدان کامردانہ وار مقابلہ کیلئے تیارہے پارٹی کارکنان ضلعی ذمہ داران کو جلسہ کامیابی بارے خراج تحسین پیش کرتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے طول وعرض میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام عوام الناس کی جم غفیر اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عوام الناس حکمرانوں کی عوام دشمن منصوبوں ہو شربا مہنگائی۔

ناقص پالیسیوں سے بیزار ہو چکے بیان میں کہا گیاکہ جب تک اس ملک میں حقیقی جمہوریت جمہور کی حکمرانی آئین کی بالادستی پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنایاجاتا ملک مزید کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا گزشتہ73سالوں کے دوران ملک ایڈہاک ازم کی نظر کیاگیا لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ سلیکٹیڈ حکمران مستعفی ہوکر صاف شفاف انتخابات کے زریعے حقیقی۔

جمہوریت کے قیام کے لئے عوام الناس کی رائے کو اولیت دی جائے بیان میں عوامی نیشنل پارٹی ڑوب ڈویڑن بالخصوص ضلع لورالائی کی تنظیم پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے ذمہ داران بنیادی یونٹ کے کارکنوں کو شاندار ریلی اور بڑی تعداد میں جلسہ گاہ میں شرکت پر مبارکباد دی گئی۔