|

وقتِ اشاعت :   January 15 – 2021

کوئٹہ: سبی پاکستان مسلم لیگ ن کے قائم مقام صوبائی صدر وسابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن بلوچستان سمیت ملک بھر میں عوامی مسئلہ مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کررہی ہے بہت جلد موجودہ نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرکے عوام کو مہنگائی بے روزگار سے نجات دلائیں گے پی ڈی ایم کی کامیاب جدوجہد رنگ لائے گی۔

سبی سمیت بلوچستان کو مسلم لیگ ن کا قلعہ بنانے کے لئے ہم سب مل کام کریں گے پارٹی کا پیغام ہر فرد کا دینے کے لئے پارٹی کارکن اپنا رول پلے کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ممتاز سیاسی قبائلی عوامی شخصیت ایڈووکیٹ میر اصغر خان مری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن بلوچستان کے ایڈیشنل سیکرٹری نصیر خان اچکزئی ، میڈ یا کوآر ڈی نیٹر شاکر محمد حسنی ۔

مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر منیر احمد مسوری بگٹی، ظہور احمد مگسی ،جلیل خان موسیٰ خیل ، ملک اسد اللہ سمالانی ، عبدالجبا ر جٹ موجود تھے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہموجودہ نااہل حکمرانوں کو عوام کے مسئلہ مسائل کو حل اور عوامی مشکلات کے خاتمہ سے کوئی سروکار نہیں چینی آٹا ادویات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

جس کی وجہ سے ملک بھر کی عوام مسائل سے دوچار ہیں عوام کو درپیش مسئلہ مسائل سے چھٹکار ا لانے کے لئے مسلم لیگ ن سمیت اپوزیشن پارٹیاں عملی میدان میں کامیابی کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ملک بھر میں کامیاب جلسے جلوس ریلیاں اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملک بھر کی عوام اب اپنے مسائل کا حاتمہ چاہتے ہیں۔

وہ وقت دور نہیں جب ان نااہل حکمرانوں سے عوام کو نجات مل سکے گی انہوں نے مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما میر اصغر خان مری و ضلعی صدر منیر احمد مسوری بگٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو بلوچستان کا قلعہ بنانے کے لئے صوبے بھر کے نظریاتی کارکناں آگے۔

آئیں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر مسلم لیگ ن کے پیغام کو عام کریں مسلم لیگ ن کے قائد دلوں کے وزیر اعظم میاں نواز شریف ، مرکزی صدر و اپوریشن لیڈر میاں شہباز شریف ، مرکزی نائب صدر مریم نواز ، مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال سمیت مسلم لیگ ن کی قیادت ہی ملک وقوم کو ترقی خوشحالی کی جانب گامزن کرسکتی ہیں ۔