|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2021

ڈیرہ مراد جمالی: نصیر آباد کے علاقے بیدار کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک عورت سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس اس سلسلے میں مزید کارروائی کر رہی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی صدر پولیس تھانہ کی گوٹھ نوز بند جکھرانی میں ملزمان نے کارو کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے ڈاکٹرقلندرعلی اور ایک خاتون کو قتل کر دیا ۔

ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیاصدر پولیس ڈیرہ مراد جمالی واقعہ کے بارے میں مذید تفتیش کررہی ہے۔